Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره احزاب / آیه 21 -25 

										
																									
								

Ayat No : 21-25

: الاحزاب

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا ۲۱وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَٰذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ۚ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا ۲۲مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ۲۳لِيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا ۲۴وَرَدَّ اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا خَيْرًا ۚ وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا ۲۵

Translation

مسلمانو! تم میں سے اس کے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ عمل ہے جو شخص بھی اللہ اور آخرت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے. اور صاحبانِ ایمان کا یہ عالم ہے کہ جب انہوں نے کفر کے لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی بات ہے جس کا خدا اور رسول نے وعدہ کیا تھا اور خدا و رسول کا وعدہ بالکل سچا ہے اور اس ہجوم نے ان کے ایمان اور جذبہ تسلیم میں مزید اضافہ ہی کردیا. مومنین میں ایسے بھی مردُ میدان ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے ان میں بعض اپنا وقت پورا کرچکے ہیں اور بعض اپنے وقت کا انتظار کررہے ہیں اور ان لوگوں نے اپنی بات میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کی ہے. تاکہ خدا صادقین کو ان کی صداقت کا بدلہ دے اور منافقین کو چاہے تو ان پر عذاب نازل کرے یا ان کی توبہ قبول کرلے کہ اللہ یقینا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے. اور خدا نے کفّار کو ان کے غصّہ سمیت واپس کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے اور اللہ نے مومنین کو جنگ سے بچالیا اور اللہ بڑی قوت والا اور صاحبِ عزّت ہے.

Tafseer

									(21) لَّـقَدْ كَانَ لَكُمْ فِىْ رَسُوْلِ اللّـٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُو اللّـٰهَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَكَـرَ اللّـٰهَ كَثِيْـرًا 
(22) وَلَمَّا رَاَى الْمُؤْمِنُـوْنَ الْاَحْزَابَ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّـٰهُ وَرَسُوْلُـهٝ وَصَدَقَ اللّـٰهُ وَرَسُوْلُـهٝ ۚ وَمَا زَادَهُـمْ اِلَّآ اِيْمَانًا وَّتَسْلِيْمًا 
(23) مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّـٰهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْـهُـمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٝ وَمِنْـهُـمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلًا 
(24) لِّيَجْزِىَ اللّـٰهُ الصَّادِقِيْنَ بِصِدْقِهِـمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِيْنَ اِنْ شَآءَ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْـهِـمْ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 
(25) وَرَدَّ اللّـٰهُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِغَيْظِـهِـمْ لَمْ يَنَالُوْا خَيْـرًا ۚ وَكَفَى اللّـٰهُ الْمُؤْمِنِيْنَ الْقِتَالَ ۚ وَكَانَ اللّـٰهُ قَوِيًّا عَزِيْزًا 

  ترجمہ

(21) تم لوگوں کے لیے رسول خدا کی زندگی میں بہترین نمونہ تھا ان لوگوں کے لیے جو رحمت خدا اور روزجزاء کی امید رکھتے ہیں اور خدا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔
(22) جب مومنین نے احزاب کے لشکر کو دیکھا تو کہا یہ وہی ہے جس کا خدا اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا ہے اور خدا اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے اور
 اس چیز نے سوائے ان کے ایمان اور تسلیم کے کسی اور چیز کا اضافہ نہیں کیا۔ 
(23) مومنین میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ سے باندھے گئے عہد و پیمان پر صدق دل سے قائم ہیں ، بعض اپنے عہد کو پورا کرگئے اورانہوں نے اس کی راہ میں شربت
 شهادت نوش کرلیا اور کچھ انتظار میں ہیں اور انہوں نے ہرگز اپنے عہد و پیمان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔
(24) مقصد یہ ہے کہ خدا سچوں کو ان کی سچائی کی بناء پر اجر دے اور جب چاہے منافقین کو عذاب دے ۔ یا (اگر توبہ کریں تو) ان کی توبہ قبول کرے کیونکہ 
 خدا غفور و رحیم ہے۔
(25) خدانے کا فراحزاب کا منہ پھرا دیا وہ جلتے کڑھتے نامراد لوٹ گئے اور خدا نے اس میدان میں مومنین کو جنگ سے بے نیاز کر دیا۔ (انہیں فتح عطا کی) اور 
 خدا طاقت ور اور ناقابل شکست ہے۔