سوره احزاب / آیه 18 -20
قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الْمُعَوِّقِينَ مِنْكُمْ وَالْقَائِلِينَ لِإِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا ۖ وَلَا يَأْتُونَ الْبَأْسَ إِلَّا قَلِيلًا ۱۸أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ ۖ فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَىٰ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ۖ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُمْ بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ ۚ أُولَٰئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا ۱۹يَحْسَبُونَ الْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا ۖ وَإِنْ يَأْتِ الْأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُمْ بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنْبَائِكُمْ ۖ وَلَوْ كَانُوا فِيكُمْ مَا قَاتَلُوا إِلَّا قَلِيلًا ۲۰
خدا ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو جنگ سے روکنے والے ہیں اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والے ہیں کہ ہماری طرف آجاؤ اور یہ خود میدان جنگ میں بہت کم آتے ہیں. یہ تم سے جان چراتے ہیں اور جب خوف سامنے آجائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی طرف اس طرح دیکھیں گے کہ جیسے ان کی آنکھیں یوں پھر رہی ہیں جیسے موت کی غشی طاری ہو اور جب خوف چلا جائے گا تو آپ پر تیز تر زبانوں کے ساتھ حملہ کریں گے اور انہیں مال غنیمت کی حرص ہوگی یہ لوگ شروع ہی سے ایمان نہیں لائے ہیں لہٰذا خدا نے ان کے اعمال کو برباد کردیا ہے اور خدا کے لئے یہ کام بڑا آسان ہے. یہ لوگ ابھی تک اس خیال میں ہیں کہ کفار کے لشکر گئے نہیں ہیں اور اگر دوبارہ لشکر آجائیں تو یہ یہی چاہیں گے کہ اے کاش دیہاتیوں کے ساتھ صحراؤں میں آباد ہوگئے ہوتے اور وہاں سے تمہاری خبریں دریافت کرتے رہتے اور اگر تمہارے ساتھ رہتے بھی تو بہت کم ہی جہاد کرتے.
(18) قَدْ يَعْلَمُ اللّـٰهُ الْمُعَوِّقِيْنَ مِنْكُمْ وَالْقَآئِلِيْنَ لِاِخْوَانِـهِـمْ هَلُمَّ اِلَيْنَا ۖ وَلَا يَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِيْلًا
(19) اَشِحَّةً عَلَيْكُمْ ۖ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَيْتَـهُـمْ يَنْظُرُوْنَ اِلَيْكَ تَدُوْرُ اَعْيُنُـهُـمْ كَالَّـذِىْ يُغْشٰى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ۖ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَيْـرِ ۚ اُولٰٓئِكَ لَمْ يُؤْمِنُـوْا فَاَحْبَطَ
اللّـٰهُ اَعْمَالَـهُـمْ ۚ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّـٰهِ يَسِيْـرًا
(20) يَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوْا ۖ وَاِنْ يَّاْتِ الْاَحْزَابُ يَوَدُّوْا لَوْ اَنَّـهُـمْ بَادُوْنَ فِى الْاَعْرَابِ يَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْبَآئِكُمْ ۖ وَلَوْ كَانُـوْا فِيْكُمْ مَّا قَاتَلُوٓا اِلَّا قَلِيْلًا
ترجمہ
(18) خدا ان افراد کو اچھی طرح جانتا ہے جو لوگوں کو جنگ سے روکتے ہیں اور ان کو بھی جو اپنے بھائیوں سے کہتے تھے کہ ہماری طرف آؤ (اور اپنے آپ کو معرکہ
جنگ سے باہر نکالو) وہ (کمزور افراد ہیں ۔ اور) سوائے تھوڑی سی مقدار کے جنگ نہیں کرتے۔
(19) وہ تمھارے بارے میں ہر چیز میں بخیل ہیں اور جس وقت خوف اور بحران کے لمحات پیش آتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کی طرف اس طرح سے دیکھتے ہیں
اور ان کی آنکھوں کے ڈھیلے یوں چکر لگاتے ہیں ، گویا (اپنے قالب کو چھوڑ رہے ہیں اور) ان پر موت کی غشی طاری ہے ۔ لیکن جب خوف اور وحشت کی یہ حالت ختم
ہوجاتی ہے تو وہ تمھارے خلاف غیظ و غضب سے لبریز تیز اور تند زبانیں کھولتے ہیں۔ (اور مال غنیمت سے اپنے حصے کا مطالبہ کرتے ہیں) حالانکہ وہ اس میں
بھی حریص اور بخیل ہیں وہ ہرگز ایمان نہیں لائے۔ لہذا خدا نے ان کے اعمال کو حبط اور نابود کر دیا اور یہ کام خدا کے لیے آسان ہے۔
(20) وہ گمان کرتے ہیں کہ ابھی احزاب کا لشکر نہیں گیا اور اگر پلٹ آئیں تو یہ دوست رکھتے ہیں کہ باد یہ نشین بدؤں کے درمیان منتشر اور مخفی ہوجائیں اور تمھاری
خبریں حاصل کرتے رہیں اور تمھارے درمیان رہیں تو سوائے تھوڑی سی دیر کے جنگ و پیکار نہ کریں۔