Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره الم سجده / آیه 26 - 30

										
																									
								

Ayat No : 26-30

: السجدة

أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ ۲۶أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ ۖ أَفَلَا يُبْصِرُونَ ۲۷وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۲۸قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ ۲۹فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانْتَظِرْ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ ۳۰

Translation

تو کیا ان کی ہدایت کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کردیا ہے جن کی بستیوں میں یہ چل پھررہے ہیں اور اس میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں تو کیا یہ سنتے نہیں ہیں. کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا ہے کہ ہم پانی کو چٹیل میدان کی طرف بہالے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ زراعت پیدا کرتے ہیں جسے یہ خود بھی کھاتے ہیں اور ان کے جانور بھی کھاتے ہیں تو کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں. اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ آخر وہ فتح کا دن کب آئے گا اگر آپ لوگ سچےّ ہیں. تو کہہ دیجئے کہ فتح کے دن پھر کفر اختیار کرنے والوں کا ایمان کام نہیں آئے گا اور نہ انہیں مہلت ہی دی جائے گی. لہذا آپ ان سے کنارہ کش رہیں اور وقت کا انتظار کریں کہ یہ بھی انتظار کرنے والے ہیں.

Tafseer

									(26) اَوَلَمْ يَـهْدِ لَـهُـمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِـهِـمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِىْ مَسَاكِـنِـهِـمْ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ ۖ اَفَلَا يَسْـمَعُوْنَ 
(27) اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُـمْ وَاَنْفُسُهُـمْ ۖ اَفَلَا يُبْصِرُوْنَ 
(28) وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُـمْ صَادِقِيْنَ 
(29) قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِيْمَانُـهُـمْ وَلَا هُـمْ يُنْظَرُوْنَ 
(30) فَاَعْرِضْ عَنْـهُـمْ وَانْتَظِرْ اِنَّـهُـمْ مُّنْتَظِرُوْنَ 

  ترجمہ

(26) کیا ان کی ہدایت کے لیے میں کافی نہیں کہ ہم نے بہت سے افراد کو ہلاک کردیا ہے، جو ان سے صدیوں پہلے گزر چکے ہیں ؟ یہ ان کے (ویران شده) گھروں میں
  چلتے پھرتے ہیں۔ اس میں (خدا کی قدرت اوراس کے دردناک عذاب کی نشانیاں ہیں) کیا وہ سنتے ہیں؟
(27) کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو خشک زمینوں کی طرف چلاتے ہیں اور اس کے ذریعہ زراعتیں اگاتے ہیں کہ جن سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ
 خود بھی۔ کیا وہ دیکھتے نہیں؟
(28) اور وہ کہتے ہیں ، اگرتم سچ کہتے ہو تو یہ تمھاری کامیابی اور فتح کب ہوگی۔ 
(29) کہہ دے کامیابی کے دن ایمان لانا کافروں کے لیے سود مند نہیں ہوگا اور انھیں کسی قسم کی بات نہیں دی جائے گی ! 
(30) اب جبکہ ایسا ہی ہے تو ان سے منہ پھیر لے اور منتظرره ، وہ بھی منتظر ہیں ۔ (تورحمت خدا کا منتظررہ اور وہ اس کے عذاب کے منتظر رہیں)۔