سوره الم سجده / آیه 6 - 9
ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ۶الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ ۷ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ ۸ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ ۹
وہ خدا حاضر و غائب سب کا جاننے والا اور صاحبِ عزّت و مہربان ہے. اس نے ہر چیز کو حسوُ کے ساتھ بنایا ہے اور انسان کی خلقت کا آغاز مٹی سے کیا ہے. اس کے بعد اس کی نسل کو ایک ذلیل پانی سے قرار دیا ہے. اس کے بعد اسے برابر کرکے اس میں اپنی روح پھونک دی ہے اور تمہارے لئے کان, آنکھ اور دل بنادیئے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرتے ہو.
(6) ذٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيْزُ الرَّحِـيْمُ
(7) اَلَّـذِىٓ اَحْسَنَ كُلَّ شَىْءٍ خَلَقَهٝ ۖ وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ
(8) ثُـمَّ جَعَلَ نَسْلَـهٝ مِنْ سُلَالَـةٍ مِّنْ مَّـآءٍ مَّهِيْنٍ
(9) ثُـمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَةَ ۚ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُـرُوْنَ
ترجمہ
(6) وہ وہی خدا ہے کہ مخفی و آشکارسے باخبر ہے اور ناقابل شکست اور مہربان ہے۔
(7) وہ وہی ہے میں نے جس چیز کو پیدا کیا ، اچھا پیدا کیا اور خلقت انسان کی ابتدا مٹی سے قرار دی ۔
(8) پھر اس کی نسل کو ناچیز اور بے قدر و قمیت پانی کے نچوڑ سے خلق کیا۔
(9) پھر اس کے بدن کو موزوں بنایا اور اپنی روح میں سے اس میں پھونکا اور تمھارے لیے کان آنکھیں اور دل قرار دیئے ، لیکن تم بہت کم اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہو۔