Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره روم / آیه 55 - 60

										
																									
								

Ayat No : 55-60

: الروم

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ ۚ كَذَٰلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ ۵۵وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَىٰ يَوْمِ الْبَعْثِ ۖ فَهَٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ۵۶فَيَوْمَئِذٍ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ ۵۷وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ ۵۸كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۵۹فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ ۶۰

Translation

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن مجرمین قسم کھاکر کہیں گے کہ وہ ایک ساعت سے زیادہ دنیا میں نہیںٹہرے ہیں درحقیقت یہ اسی طرح دنیا میں بھی افترا پردازیاں کیا کرتے تھے. اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ تم لوگ کتاب خدا کے مطابق قیامت کے دن تک ٹہرے رہے تو یہ قیامت کا دن ہے لیکن تم لوگ بے خبر بنے ہوئے ہو. پھر آج ظالموں کو نہ کوئی معذرت فائدہ پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی بات سنی جائے گی. اور ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کردی ہے اور اگر آپ ساری نشانیاں لے کر بھی آجائیں تو کافر یہی کہیں گے کہ آپ لوگ صرف اہل ه باطل ہیں. بیشک اسی طرح خدا ان لوگوں کے دلوں پر مہفِ لگادیتا ہے جو علم رکھنے والے نہیں ہیں. لہٰذاآپ صبر سے کام لیں کہ خدا کا وعدہ برحق ہے اور خبردار جو لوگ یقین اس امر کا نہیں رکھتے ہیں وہ آپ کو ہلکانہ بنادیں.

Tafseer

									(55) وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ مَا لَبِثُوْا غَيْـرَ سَاعَةٍ ۚ كَذٰلِكَ كَانُـوْا يُؤْفَكُـوْنَ 
(56) وَقَالَ الَّـذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَالْاِيْمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُـمْ فِىْ كِتَابِ اللّـٰهِ اِلٰى يَوْمِ الْبَعْثِ ۖ فَهٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلٰكِنَّكُمْ كُنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ 
(57) فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنْفَعُ الَّـذِيْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُهُـمْ وَلَا هُـمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ 
(58) وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِىْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِنْ جِئْتَـهُـمْ بِاٰيَةٍ لَّيَقُوْلَنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِنْ اَنْتُـمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ 
(59) كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللّـٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّـذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ 
(60) فَاصْبِـرْ اِنَّ وَعْدَ اللّـٰهِ حَقٌّ وَّلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّـذِيْنَ لَا يُوْقِنُـوْنَ 

  ترجمہ

(55) اور جب روز قیامت برپا ہوگی تو گناہ گار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (عالم برزخ میں) ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں ٹھرے ۔ وہ اسی طرح ادراک حقیقت سے محروم رہے تھے۔ 
(56) اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ تم فرمان خدا کے مطابق روز قیامت تک ( عالم برزخ میں) رہے ہو اور آب یہ اٹھنے کا دن ہے مگر تم جانتے نہ تھے ۔
(57) اس روز ظالموں کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور ان کی توبہ بھی قبول نہ کی جائے گی ۔
(58) ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں۔ اگر تم ان کے سامنے کوئی آیت پیش کرتے ہو تو یہ کافر کہتے ہیں کہ تم تو جھوٹے ہو (اور یہ سب جادو ہے)۔
(59) اس طرح خدا ان لوگوں کے دلوں پر جو علم نہیں رکھتے مہر لگا دیتا ہے۔
(60) جب کہ حالت یہ ہے تو تم صبر کرو کیوں کہ خدا کا وعدہ حق ہے اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے وہ تمہیں غضب ناک نہ کریں (اور اپنی جگہ سے ہلا نہ دیں)۔