سوره روم / آیه 37 - 40
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۳۷فَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۳۸وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ رِبًا لِيَرْبُوَ فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ ۖ وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ زَكَاةٍ تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ ۳۹اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۖ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَٰلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۴۰
تو کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے یہاں چاہتا ہے کمی کردیتا ہے اور اس میں بھی صاحبِ ایمان قوم کے لئے اس کی نشانیاں ہیں. اور تم قرابتدار مسکین اور غربت زدہ مسافر کو اس کا حق دے دو کہ یہ ان لوگوں کے حق میں خیر ہے جو رضائے الہٰی کے طلب گار ہیں اور وہی حقیقتا نجات حاصل کرنے والے ہیں. اور تم لوگ جوبھی سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں اضافہ ہوجائے تو خدا کے یہاں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے ہاں جو زکوِٰ دیتے ہو اور اس میں رضائے خدا کا ارادہ ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کو دگنا چوگنا دے دیا جاتا ہے. اللرُ ہی وہ ہے جس نے تم سب کو خلق کیا ہے پھر روزی دی ہے پھر موت دیتا ہے پھر زندہ کرتا ہے کیا تمہارے شرکائ میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام انجام دے سکے خدا ان تمام چیزوں سے جنہیں یہ سب شریک بنارہے ہیں پاک و پاکیزہ اور بلند و برتر ہے.
(37) اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللّـٰهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُـوْنَ
(38) فَـاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٝ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ ۚ ذٰلِكَ خَيْـرٌ لِّلَّـذِيْنَ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللّـٰهِ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُفْلِحُوْنَ
(39) وَمَآ اٰتَيْتُـمْ مِّنْ رِّبًا لِّيَـرْبُوَ فِىٓ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُوْا عِنْدَ اللّـٰهِ ۖ وَمَا اٰتَيْتُـمْ مِّنْ زَكَاةٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللّـٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُضْعِفُوْنَ
(40) اَللَّـهُ الَّـذِىْ خَلَقَكُمْ ثُـمَّ رَزَقَكُمْ ثُـمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُـمَّ يُحْيِيْكُمْ ۖ هَلْ مِنْ شُرَكَـآئِكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَىْءٍ ۚ سُبْحَانَهٝ وَتَعَالٰى عَمَّا يُشْرِكُـوْنَ
ترجمہ
(37) کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس کے لیے چاہتا ہے روزی کو فراخ اور تنگ کردیتا ہے ، بے شک اس میں ایماندار لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
(38) پس تو قریبنیوں ، مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتارہ۔ یہ امر ان لوگوں کے لیے جو رضائے خدا کے طالب ہیں بہتر ہے اور ایسے ہی لوگ نجات پانے والے ہیں۔
(39) اور تم جو سود دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں افزائش ہوتو خدا کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور تم جو بطور زکوة ادا کرتے ہو اور صرف رضاۓ الٰہی کے
طلب گار ہوتے ہو، جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہی دوگنا اجر پانے والے ہیں۔
(40) خدا کی ذات ہی وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، پھر رزق دیا۔ پھر وہ تمہیں مار دے گا اور پھر زندہ کرے گا ۔ تم نے خدا کے لیے جو شریک قرار دیئے ہیں ، کیا ان میں
سے کوئی ایسا ہے کہ ان کاموں میں سے کوئی کام کرسکے ؟ اس سے برتر و منزہ ہے کہ اس کے لیے شریک قرار دیں ۔