Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره روم / آیه 26 - 29

										
																									
								

Ayat No : 26-29

: الروم

وَلَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ ۲۶وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ ۚ وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَىٰ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۲۷ضَرَبَ لَكُمْ مَثَلًا مِنْ أَنْفُسِكُمْ ۖ هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۲۸بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ فَمَنْ يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ ۲۹

Translation

آسمان و زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کی ملکیت ہے اور سب اسی کے تابع فرمان ہیں. اور وہی وہ ہے جو خلقت کی ابتدا ئ کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی پیدا کرے گا اور یہ کام اس کے لئے بے حد آسان ہے اور اسی کے لئے آسمان اور زمین میں سب سے بہترین مثال ہے اور وہی سب پر غالب آنے والا اور صاحب هحکمت ہے. اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی مثال بیان کی ہے کہ جو رزق ہم نے تم کو عطا کیا ہے کیا اس میں تمہارے مملوک غلام و کنیز میں کوئی تمہارا شریک ہے کہ تم سب برابر ہوجاؤ اور تمہیں ان کا خوف اسی طرح ہو جس طرح اپنے نفوس کے بارے میں خوف ہوتا ہے ...._ بیشک ہم اپنی نشانیوں کو صاحب هعقل قوم کے لئے اسی طرح واضح کرکے بیان کرتے ہیں. حقیقت یہ ہے کہ ظالموں نے بغیر جانے بوجھے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے تو جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے اور ان کا تو کوئی ناصر و مددگار بھی نہیں ہے.

Tafseer

									(26) وَلَـهٝ مَنْ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّـهٝ قَانِتُوْنَ 
(27) وَهُوَ الَّـذِىْ يَبْدَاُ الْخَلْقَ ثُـمَّ يُعِيْدُهٝ وَهُوَ اَهْوَنُ عَلَيْهِ ۚ وَلَـهُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ 
(28) ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ۖ هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَـآءَ فِىْ مَا رَزَقْنَاكُمْ فَاَنْتُـمْ فِيْهِ سَوَآءٌ تَخَافُوْنَـهُـمْ كَخِيْفَتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ ۚ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيَاتِ لِقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ 
(29) بَلِ اتَّبَعَ الَّـذِيْنَ ظَلَمُوٓا اَهْوَآءَهُـمْ بِغَيْـرِ عِلْمٍ ۖ فَمَنْ يَّهْدِىْ مَنْ اَضَلَّ اللّـٰهُ ۖ وَمَا لَـهُـمْ مِّنْ نَّاصِرِيْنَ 

  ترجمہ

(26) اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں اور سب اسی کے فرماں بردار ہیں ۔
(27) اور وہی خلقت کا آغاز کرتا ہے اور پھر اسے لوٹائے گا اور اس کے لیے یہ کام آسان تر ہے اور اس کے لیے آسمانوں اور زمین میں توصیف برتر ہے اور وہ غالب
 اور حکمت والا ہے۔ 
(28) خدا تمہارے لیے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان کرتا ہے (اگر تمہارے پاس لونڈیاں اور غلام ہوں تو) کیا وہ تمہارے غلام اور لونڈیاں تمہارے اس مال میں جو ہم نے
  تمہیں دیا ہے شریک ہیں ؟ اور کیا اس میں وہ تمہارے برابر کے حصہ دار ہیں؟ اور کیا ان سے اجازت لیے بغیر تم اس میں تصرف سے اسی طرح ڈرتے ہو جیسے
 آزاد حصہ داروں سے؟ ہم اس طرح اپنی آیات کو ان کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں کھول کر بیان کرتے ہیں۔ 
(29) بلکہ ظالم بغیر علم و آگاہی کے اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں اور خدا جسے گمراہ کرے اسے کون ہدایت کرسکتا ہے اور ان کا کوئی یاور و مددگار نہ ہوگا۔