Tafseer e Namoona

Topic

											

									  4- میاں بیوی کی باہمی محبت

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: الروم

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ۲۳وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۲۴وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ ۲۵

Translation

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم رات اور دن کو آرام کرتے ہو اور پھر فضل خدا کو تلاش کرتے ہو کہ اس میں بھی سننے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بجلی کو خوف اور امید کا مرکز بنا کر دکھلاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ بناتا ہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل رکھنے والی ہے. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اسی کے حکم سے قائم ہیں اور اس کے بعد وہ جب تم سب کو طلب کرے گا تو سب زمین سے یکبارگی برآمد ہوجائیں گے.

Tafseer

									 4- میاں بیوی کی باہمی محبت: 
 اگرچہ ــــــ انسان کا اپنے والدین اور بھائی بہنوں سے رابطہ نسبی ہے جس کی بنیاد رشتہ داری کے گہرے تعلق پر ہے۔ اس کے مقابلے میں زوجین کا باہمی تعلق قانون اور معاہده 

باہمی پر ہے۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان محبت رشتہ داری کے تعلق پر سبقت لے جاتی ہے۔ مذکورہ بالا آیات میں "وجعل بينكم مودة ورحمة"  میں انسان کی اسی فطرت کی طرف 

اشارہ کیا گیا ہے۔ 
 جناب رسالتمآبؐ سے ایک حدیث مروی ہے کہ : جنگ احد کے یہ آپؐ نے بنت حجش سے فرمایا کہ "تیرے ماموں حمزہ شہید ہوگئے "۔ تو اس نے جواب دیا : "إنا لله وانا اليه راجعون" 

میں خدا سے اس مصیبت کا اجر چاہتی ہوں "۔
 آپ نے پھر اس سے کہا ـــــــــ تیرا بھائی بھی شہید ہوگیا"۔ 
 اس لڑکی نے میر "انا للہ" پڑھا اور اس کا اجر خداسے مانگا۔ مگر جناب رسالت مآبؐ نے جیسے ہی اسے اس کے شوہر کے مرنے کی خبر سنائی ، تو ، وہ سر پٹنے اور فریاد کرنے 

لگی۔ 
 ہاں ــــــــ یہ قول کتنا سچاہے :
  " مایعدل الزوج عند المرأة شي ء
  عورت کے لیے کوئی شے بھی اس کے شوہر کے مانند نہیں ہے ۔ ؎1 
۔------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1   تفسیر نورالثقلین ، جلد 4 صفحہ 174۔