Tafseer e Namoona

Topic

											

									  1- درس خدا شناسی کا ایک مکمل نصاب

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: الروم

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ۲۳وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۲۴وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ ۲۵

Translation

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم رات اور دن کو آرام کرتے ہو اور پھر فضل خدا کو تلاش کرتے ہو کہ اس میں بھی سننے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بجلی کو خوف اور امید کا مرکز بنا کر دکھلاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ بناتا ہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل رکھنے والی ہے. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اسی کے حکم سے قائم ہیں اور اس کے بعد وہ جب تم سب کو طلب کرے گا تو سب زمین سے یکبارگی برآمد ہوجائیں گے.

Tafseer

									  چند اہم نکات  
 1- درس خدا شناسی کا ایک مکمل نصاب : 
 گذشتہ چھ/6 آیات میں خدا شناسی کے مضمون کو مختلف انداز و عنوانات سے بیان کیاگیا ہے جو درحقیقت اس درس کے لیے مکمل نصاب ہے۔ 
 اس مضمون میں آفرینش آسمان سے لے کر مٹی انسان کی تخلیق ، اہل خانہ کی باہمی محبت ، شب و روز کی راحت بخش نیند ، نظام کائنات میں تدبیرالٰہی ، نزول باران اور اقوام عالم کی 

زبانوں اور ان کے رنگوں کا اختلاف ، غرض کہ انفس و آفاق میں خدا کی جو بھی آیات ہیں ، ان سب ہی کا ذکر ہے۔ 
 یہ امر قابل توجہ ہے کہ ان آیات میں سے ہر ایک میں دلائل توحید کے دو حصے میں ایک حصہ بطورتمہید ہے اور دوسرے میں دعویٰ کا اثبات اور تاکید ہے ، اس کی مثال ایسی ہے 

جیسے دعویٰ کوثابت کرنے کے لیے دو عادل گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس اعتبارسے چھ آیات میں خدا کی بے پایاں قدرت کے اظہار کے لیے مجموعی طور پر بارہ گواہ ہوگئے۔