Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره روم / آیه 23 - 25

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: الروم

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ۲۳وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۲۴وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ ۲۵

Translation

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم رات اور دن کو آرام کرتے ہو اور پھر فضل خدا کو تلاش کرتے ہو کہ اس میں بھی سننے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بجلی کو خوف اور امید کا مرکز بنا کر دکھلاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ بناتا ہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل رکھنے والی ہے. اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اسی کے حکم سے قائم ہیں اور اس کے بعد وہ جب تم سب کو طلب کرے گا تو سب زمین سے یکبارگی برآمد ہوجائیں گے.

Tafseer

									(23) وَمِنْ اٰيَاتِهٖ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ وَابْتِغَآؤُكُمْ مِّنْ فَضْلِـهٖ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّـقَوْمٍ يَسْـمَعُوْنَ 
(24) وَمِنْ اٰيَاتِهٖ يُرِيْكُمُ الْبَـرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَيُحْيِىْ بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِـهَا ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ 
(25) وَمِنْ اٰيَاتِهٓ ٖ اَنْ تَقُوْمَ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ بِاَمْرِهٖ ۚ ثُـمَّ اِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الْاَرْضِ اِذَآ اَنْتُـمْ تَخْرُجُوْنَ 

  ترجمہ

(23) اور اس کی آیات میں سے تمہاری رات اور دن کی نیند بھی ہے۔ اور تمہاراس  کے فضل کو تلاش کرنا ہے تحقیق کہ ان امور میں ان کے لیے جوسنتے ہیں بہت سی
 نشانیاں ہیں۔ 
(24) اور اس کی آیات میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تم کو بجلی دکھاتا ہے جو خوف کا باعث بھی ہے اور (بارش کی ) امید کا بھی اور وہ آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے
 وه زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے  نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔ 
(25) اور اس کی آیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تمہیں (قیامت میں) زمین سے بلائے گا تو تم فورًا نکل پڑوگے (اور
  میدان حشر میں حاضر ہو جاؤگے )۔