Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره روم / آیه 11 - 16

										
																									
								

Ayat No : 11-16

: الروم

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۱۱وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ ۱۲وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ مِنْ شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ ۱۳وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ ۱۴فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ ۱۵وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ ۱۶

Translation

اللرُ ہی تخلیق کی ابتدائ کرتا ہے اور پھر پلٹا بھی دیتا ہے اور پھر تم سب اسی کی بارگاہ میں واپس لے جائے جاؤ گے. اور جس دن قیامت قائم کی جائے گی اس دن سارے مجرمین مایوس ہوجائیں گے. اور ان کے شرکائ میں کوئی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور یہ خود بھی اپنے شرکائ کا انکار کرنے والے ہوں گے. اور جس دن قیامت قائم ہوگی سب لوگ آپس میں گروہوں میں تقسیم ہوجائیں گے. پس جو ایمان والے اور نیک عمل والے ہوں گے وہ باگُ جنّت میں نہال اور خوشحال ہوں گے. اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیات اور روز آخرت کی ملاقات کی تکذیب کی وہ عذاب میں ضرور گرفتار کئے جائیں گے.

Tafseer

									(11) اَللَّـهُ يَبْدَاُ الْخَلْقَ ثُـمَّ يُعِيْدُهٝ ثُـمَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ 
(12) وَيَوْمَ تَـقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُوْنَ 
(13) وَلَمْ يَكُنْ لَّـهُـمْ مِّنْ شُرَكَـآئِهِـمْ شُفَعَآءُ وَكَانُـوْا بِشُرَكَـآئِهِـمْ كَافِـرِيْنَ 
(14) وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ 
(15) فَاَمَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَـهُـمْ فِىْ رَوْضَةٍ يُّحْبَـرُوْنَ 
(16) وَاَمَّا الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيَاتِنَا وَلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ فَاُولٰٓئِكَ فِى الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ 

  ترجمہ

(11) خدا آفرینش کا آغاز کرتا ہے۔ پھر اس کا اعادہ کرتا ہے ۔ پھرتم سب اسی کی طرف لوٹ جاؤگے۔ 
(12) اور جس روز قیامت برپا ہو گی تو مجرمین مایوسی اور غم و اندوہ میں ڈوب جائیں گے۔
(13) اور جنہیں انھوں نے خدا کا شریک قرار دیا تھا ان میں سے کوئی بھی ان کا شفیع نہ ہوگا ۔ اور وہ (اس روز ) أن شریکوں کا انکار کردیں گے۔
(14) اور جس روز قیامت برپا ہوگی تو (لوگ) ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔
(15) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے وہ باغ جنت میں شاداں و مسرور ہوں گے۔ 
(16) لیکن وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور ہماری آیات اور لقائی آخرت کی تکذیب کی و عذاب الٰہی میں حاضر کیے جائیں گے۔