Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره عنکبوت / آیه 56 - 60

										
																									
								

Ayat No : 56-60

: العَنکبوت

يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ ۵۶كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ ۵۷وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ ۵۸الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ۵۹وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۶۰

Translation

میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت وسیع ہے لہٰذامیری ہی عبادت کرو. ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والاہے اس کے بعد تم سب ہماری بارگاہ میں پلٹا کر لائے جاؤ گے. اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں انہیں ہم جنّت کے جھروکوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے کہ یہ ان عمل کرنے والوں کا بہترین اجر ہے. جن لوگوں نے صبر کیا ہے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں. اور زمین پر چلنے والے بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی روزی کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ہیں لیکن خدا انہیں اور تمہیں سب کو رزق دے رہا ہے وہ سب کی سننے والا اور سب کے حالات کا جاننے والا ہے.

Tafseer

									56.یا عِبادِیَ الَّذینَ آمَنُوا إِنَّ اٴَرْضی واسِعَةٌ فَإِیَّایَ فَاعْبُدُونِ ۔
57. کُلُّ نَفْسٍ ذائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَیْنا تُرْجَعُونَ ۔
58.وَ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ لَنُبَوِّئَنَّہُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفاً تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْاٴَنْہارُ خالِدینَ فیہا نِعْمَ اٴَجْرُ الْعامِلینَ ۔
59. الَّذینَ صَبَرُوا وَ عَلی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُونَ ۔
60.وَ کَاٴَیِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لا تَحْمِلُ رِزْقَہَا اللَّہُ یَرْزُقُہا وَ إِیَّاکُمْ وَ ہُوَ السَّمیعُ الْعَلیمُ ۔


ترجمہ


۵۶ ۔ اے میرے بندو جوایمان لائے ہو میر ی زمین و سیع ہے ،تم میری ہی عبادت کرو ( اوردشمن کے دباؤ میں ہرگز نہ آؤ ) ۔
۵۷۔ ہر متنفس موت کامزہ چکھنے والاہے .پھرتم ہماری طرف لوٹ آؤ گے ۔
۵۸۔ اور جو لوگ ایمان لائے اورانھوں نے نیک اعمال کیے ہم انھیں بہشت کے بالاخانوں میں جگہ دیںگے . جن کے نیچے بہریں جاری ہیں . وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے . نیک عمل کرنے والوں کاکیاکوب بدلا ہے ۔ 
۵۹۔ یہ وہ لوگ ہیں جوصبر( اوراستقامت ) اختیار کرتے ہیں اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہیں ۔
۶۰۔ اورکس قدرچلنے پھرنے والے جاندار ایسے ہیں کہ جو اپنا رزق اٹھانے کی قدرت نہیں رکھتے . اللہ انھیں اورتمھیں رزق دیتا ہے اور وہ سننے والا اورجاننے والاہے ۔