Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نمل / آیه 89 -93

										
																									
								

Ayat No : 89-93

: النمل

مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا وَهُمْ مِنْ فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ ۸۹وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۹۰إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۹۱وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنْذِرِينَ ۹۲وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ۹۳

Translation

جو کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور وہ لوگ روزِ قیامت کے خوف سے محفوظ بھی رہیں گے. اور جو لوگ برائی کریں گے انہیں منہ کے بھل جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا کہ کیا تمہیں تمہارے اعمال کے علاوہ بھی کوئی معاوضہ دیا جاسکتا ہے. مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے مالک کی عبادت کروں جس نے اسے محترم بنایا ہے اور ہر شے اسی کی ملکیت ہے اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اطاعت گزاروں میں شامل ہوجاؤں. اور یہ کہ میں قرآن کو پڑھ کر صَناؤں اب اس کے بعد جو ہدایت حاصل کرلے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو بہک جائے گا اس سے کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں. اور یہ کہئے کہ ساری حمد صرف اللہ کے لئے ہے اور وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے گا اور تم پہچان لو گے اور تمہارا پروردگار تمہارے اعمال سے سے غافل نہیں ہے.

Tafseer

									(89) مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَـهٝ خَيْـرٌ مِّنْهَاۚ وَهُـمْ مِّنْ فَزَعٍ يَّوْمَئِذٍ اٰمِنُـوْنَ 
(90) وَمَنْ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُـبَّتْ وُجُوْهُهُـمْ فِى النَّارِ ؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُـمْ تَعْمَلُوْنَ 
(91) اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْـدَةِ الَّـذِىْ حَرَّمَهَا وَلَـهٝ كُلُّ شَىْءٍ ۖ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُـوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ 
(92) وَاَنْ اَتْلُوَ الْقُرْاٰنَ ۖ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا يَـهْتَدِىْ لِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ 
(93) وَقُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ سَيُـرِيْكُمْ اٰيَاتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَـهَا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ 

  ترجمہ

(89) جو لوگ نیک کام کرتے ہیں وہ اس کی جزا اس سے بہتر پائیں گے اور وہی لوگ اس دن کی وحشت سے امان میں ہوں گے۔ 
(90) اور جو لوگ برے کام کرتے ہیں وہ منہ کے بل جہنم میں ڈالے جائیں گے کیا جو کام تم انجام دیتے ہو اس کے علاوہ تمھیں جزا ملے گی؟
(91) (کہہ دو) مجھے حکم دیا جا چکا ہے کہ میں اس (مقدس) شہر (مکہ) کے پروردگار کی عبادت کروں ، اسی کی جس نے اس شہر کو حرمت عطا فرمائی ہے اور سب کچھ اسی کا ہے
 اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے رہوں۔ 
(92) اور قرآن کی تلاوت کروں پیس جوشخص ہدایت پالے وہ اپنے لیے ہدایت پائے گا اورجو گمراہ ہوجائے (تو اس کا گناہ خود اس کی گردن پر ہے) کہہ دو: میں تو صرف ڈرانے والوں 
 میں سے ہوں ۔ 
(93) کہہ دو کہ حمد ذات خدا کے لیے مخصوص ہے وہ بہت جلد اپنی نشانیاں تمھیں دکھلائے گا تاکہ تم انھیں پہچان لو اور جو کچھ تم انجام دیتے ہو تمھارا پروردگار اس سے غافل 
 نہیں ہے۔