3- گزشتہ آیات کا خلاصہ
أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ ۶۰أَمَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۶۱أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ ۶۲أَمَّنْ يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۶۳أَمَّنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۶۴
بھلا وہ کون ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا ہے پھر ہم نے اس سے خوشنما باغ اگائے ہیں کہ تم ان کے درختوں کو نہیں اگا سکتے تھے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ... نہیں بلکہ یہ لوگ خود اپنی طرف سے دوسروں کو خدا کے برابر بنارہے ہیں. بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا اور پھر اس کے درمیان نہریں جاری کیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل قرار دی کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی خدا ہے ہرگز نہیں اصل یہ ہے کہ ان کی اکثریت جاہل ہے. بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم لوگوں کو زمین کا وارث بناتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - نہیں - بلکہ یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں. بھلا وہ کون ہے جو خشکی اور تری کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور بارش سے پہلے بشارت کے طور پر ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - یقینا وہ خدا تمام مخلوقات سے کہیں زیادہ بلند و بالا ہے جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنارہے ہیں. یا کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا اور کون ہے جو آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو اپنی دلیل لے آؤ.
3- گزشتہ آیات کا خلاصہ :-
گزشتہ آیات میں قرآن مجید نے توحید معبود کو ثابت کرنے کے لیے "توحید خالق " اور "توحیدرب" (تخلیق و تدبیرکی توحید) پر زیادہ زور دیا ہے اور کائنات میں خداوند عالم کی بارہ
عظیم نشانیوں کا ذکر کیا ہے (آسمان و زمین . نزول باران ، بارش کے حیات بخش اثرات ، انسان کی قرارگاہ کا سکون ، جاری دریا ، عظیم اور ساکن پہاڑ ، میٹھے اور کڑوے پانی کے درمیان حد فاصل .
بندوں کی دعا کی قبولیت ، خشکی اور تری میں ان کی راہنمائی ، نزول باران کا پیغام لانے والی ہوئیں ، مخلوق کی تجدید حیات اور انسان کو زمین و آسمان سے روزی کی فراہمی)۔
یہ بارہ نعمتیں پانچ آیات میں پانچ سوالوں کے ضمن میں بیان ہوئی ہیں جو بالترتیب ان پانچ مسائل کو بیان کرتی ہیں۔
خلقت ، سکون ، حل مشکلات ، ہدایت اور دوبارہ زندگی کی طرف بازگشت ۔
اس ہرایک سوال کے ذیل میں اس جملے کو دہرایا گیا ہے۔
ء اله مع الله
آیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟
اس سوال کے پہلی آیت میں فورًا ہی ان کے حق سے انحراف کی طرف اشارہ ہوا ہے ،دوسری آیت میں ان کی جہالت و نادانی کی طرف تیسری آیت میں ان کے سوچ بچار سے کام نہ
لینے، چوتھی آیت میں ان کی فکری پستی کی طرف اور پانچویں آیت میں ان سے استدلال کا مطلبہ کیا گیا ہے جو مل کرایک متحد اورمنظم بات کی نشاندہی کرتا ہے۔