Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نمل / آیه 60 - 64

										
																									
								

Ayat No : 60-64

: النمل

أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ ۶۰أَمَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۶۱أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ ۶۲أَمَّنْ يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۶۳أَمَّنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۶۴

Translation

بھلا وہ کون ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا ہے پھر ہم نے اس سے خوشنما باغ اگائے ہیں کہ تم ان کے درختوں کو نہیں اگا سکتے تھے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ... نہیں بلکہ یہ لوگ خود اپنی طرف سے دوسروں کو خدا کے برابر بنارہے ہیں. بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا اور پھر اس کے درمیان نہریں جاری کیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل قرار دی کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی خدا ہے ہرگز نہیں اصل یہ ہے کہ ان کی اکثریت جاہل ہے. بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم لوگوں کو زمین کا وارث بناتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - نہیں - بلکہ یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں. بھلا وہ کون ہے جو خشکی اور تری کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور بارش سے پہلے بشارت کے طور پر ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - یقینا وہ خدا تمام مخلوقات سے کہیں زیادہ بلند و بالا ہے جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنارہے ہیں. یا کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا اور کون ہے جو آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو اپنی دلیل لے آؤ.

Tafseer

									(60) اَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْبَتْنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍۚ مَّا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْبِتُـوْا شَجَرَهَا ۗ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّـٰهِ ۚ بَلْ هُـمْ قَوْمٌ يَّعْدِلُوْنَ 
(61) اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلَالَـهَآ اَنْهَارًا وَّجَعَلَ لَـهَا رَوَاسِىَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّـٰهِ ۚ بَلْ اَكْثَرُهُـمْ لَا يَعْلَمُوْنَ 
(62) اَمَّنْ يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوٓءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ ۗ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّـٰهِ ۚ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ 
(63) اَمَّنْ يَّهْدِيْكُمْ فِىْ ظُلُمَاتِ الْبَـرِّ وَالْبَحْرِ وَمَنْ يُّرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَىْ رَحْـمَتِهٖ ۗ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّـٰهِ ۚ تَعَالَى اللّـٰهُ عَمَّا يُشْرِكُـوْنَ 
(64) اَمَّنْ يَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُـمَّ يُعِيْدُهٝ وَمَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ ۗ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّـٰهِ ۚ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُـمْ صَادِقِيْنَ 

  ترجمہ

(60) کیا جو بت تمھارے معبود ہیں وہ بہتر ہیں یا وہ ذات جس نے آسمان اور زمین کوخلق فرمایا ہے اور تمھارے لیے آسمان سے پانی نازل کیا ہے پھر ہم ہی نے اس کے ذریعے خوبصورت
 اور سرورانگیزباغات اگائے اور تمھارے بس کی تو بات ہی نہ تھی کہ تم ان کے درخت اگاسکتے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ نہیں بلکہ وہ تو ایسے نادان ہیں کہ خدا کی
 مخلوق کو ا س کے برابر قرار دیتے ہیں۔
(61) یا وہ جس نے زمین کو جائے آرام و قرار بنایا ہے اور اس میں دریا جاری کیے ہیں اور زمین کے لیے ثابت و محکم پہاڑ بنائے ہیں اور دو سمندروں کے درمیان حد فاصل بنائی ہے (تاکہ
 وہ آپس میں مل نہ جائیں ، تو اس حالت میں) کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ نہیں کہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے (اور جاہل ہیں)۔
(62) یا وہ جو مضطر و بے چین کی دعا قبول کرتا ہے اور اس کی مصیبت دور کرتا ہے اور تمھیں زمین پرخلیفہ بناتا ہے تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ؟ تم میں سے بہت کم
 نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ 
(63)  یا وہ جو تمھیں صحرا کی تاریکیوں اور سمندر میں راستہ دکھاتا ہے اور وہ جو اپنی رحمت کے نازل ہونے سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بناکر بھیج دیتا ہے۔ کیا خدا کے ساتھ کوئی
 اورمعبود ہے؟ اللہ اس بات سے برتر و بالا تر ہے کہ اس کے ساتھ شریک قرار دیں ۔ 
(64) یا وہ جس نے خلقت کا آغاز کیا اور پھراسے پلٹائے گا اور وہ جوتمھیں زمین و آسمان سے روزی عطا کرتا ہے کیا کوئی اور معبود خدا کے ساتھ ہے ؟ کہہ  دیجیے کہ اپنی دلیل پیش
 کرو اگرتم سچے ہو؟