نومفسد ٹولوں کی سازش
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ۴۸قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ۴۹وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۵۰فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ ۵۱فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ۵۲وَأَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ۵۳
اور اس شہر میں نو افراد تھے جو زمین میں فساد برپا کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے. ان لوگوں نے کہا کہ تم سب آپس میں خدا کی قسم کھاؤ کہ صالح اور ان کے گھر والوں پر راتوں رات حملہ کردو گے اور بعد میں ان کے وارثوں سے کہہ دو گے کہ ہم ان کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود ہی نہیں تھے اور ہم اپنے بیان میں بالکل سچےّ ہیں. اور پھر انہوں نے اپنی چال چلی اور ہم نے بھی اپنا انتظام کیا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوسکی. پھر اب دیکھو کہ ان کی مکاّری کا انجام کیا ہوا کہ ہم نے ان رؤسائ کو ان کی قوم سمیت بالکل تباہ وبرباد کردیا. اب یہ ان کے گھر ہیں جو ظلم کی بنائ پر خالی پڑے ہوئے ہیں اور یقینا اس میں صاحبانِ علم کے لئے ایک نشانی پائی جاتی ہے. اور ہم نے ان لوگوں کو نجات د ے دی جو ایمان والے تھے اور تقویٰ الٰہی اختیار کئے ہوئے تھے.
تفسیر
نومفسد ٹولوں کی سازش
یہاں پر حضرت صالح اور ان کی قوم کی داستان کا ایک اور حصہ بیان کیا گیا ہے جو درحقیقت گزشتہ حصے کا تمۃ ہے اور اسی پراس داستان کا اختتام ہوتا ہے اس
میں حضرت صالح علیہ اسلام کے قتل کے منصوبے کا ذکر ہے جو نو کافراور منافق لوگوں نے تیار کیا تھا اور خدا نے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔
فرمایاگیا ہے : اس شہر (وادئی القریٰ) میں نوٹولے تھے جو زمین میں فساد برپا کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے (وكان في المدينة تسعة رهط يفسدون في الارض و
لا يصلحون).
چونکہ "رهط " کا معنی ہے دس سے کم یا چالیس سے کم افراد ک مجموعہ ۔ اس لیے یہاں سے یہ بات بخوبی سمجھی جآسکتی ہے کہ دو چھوٹے چھوٹے ٹولے نے جن
میں سے ہرایک کی اپنی علیحدہ پالیسی تھی اوران کی قدر مشترک زمین میں فساد پھیلانا اور اجتماعی نظام کو درہم برہم کرنا اور اعتقادی و اخلاقی بنیادوں کا اکھیڑنا تھا اور "لايصلحون " اسی
بات کی تاکید ہے کیونکہ بعض اوقات انسان فساد برپا کرتا ہے لیکن ایک وقت ایسابھی آجاتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر نادم ہوجاتا ہے اور پھر اصلاح کی ترکیبیں سوچتا ہے۔ لیکن حقیقی مفسد
ایسا نہیں کرتے ان کا کام ہمیشہ فساد برپا کرنا ہوتا ہے وہ کبھی بھی اصلاح کی نہیں سوچتے ۔ بالخصوص جبکہ "يفسدون" فعل مضارع ہے جو استمرار پر دلالت کرتا ہے اور بتار ہے کہ
ان کا یہ کام مسلسلل ہوتا ہے۔
ان نو میں سے ہر گروہ کا ایک ایک سربراہ بھی تھا اور شایاد ن میں سے ہرا کی کسی نہ کسی قبیلے کی طرف منسوب بھی تھا۔
ظاہر ہے کر جب صالح علیہ اسلام نے ظہور فرمایا اور اپنا مقدس اوراصلاحی آئین لوگوں کے سامنے پیش کیا تو ان ٹولوں پر عرصہ حیات تنگ ہونے لگا ۔ یہی وجہ
ہے کہ بعد والی آیت کے مطابق انھوں نے کہا : خدا کی قسم اٹھا کر عہد کریں کہ صالح اور ان کے خاندان پر شب خون مار کر انھیں قتل کر دیں گے پھران کے خون کے وارث سے کہیں
گے کہ ہمیں اس کے خاندان کے قتل کی کوئی خبر نہیں اوراپنی اس بات میں ہم بالکل سچے ہیں ( قالوا تقاسموا بالله لبيتنه و اهله ثم لنكولن لولي، ما شهدنا مهلك أهله و انا لصادقون)۔
"تقاسموا" فعل امر ہے جس کا معنی ہے قسم اٹھانے میں سب شریک ہوجاؤ اور اس بڑی سازش میں ایساعہد کرو جس میں کوئی لچک نہ ہو۔
پھرلائق غور بات یہ ہے کہ انھوں نے قسم بھی "الله" کی اٹھائی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بتوں کو پوجنے کے علاوہ زمین و آسمان کے خالق اللہ پر بھی عقیدہ
رکھتے تھے اور اپنے اہم مسائل میں اسی کے نام کی قسم کھاتے تھے۔ یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے مغرور اور بدمست ہو چکے تھے کہ اس قدر ہولناک جرم کے ارتکاب کے لیے بھی
انھوں نے خدا ہی نام لیا۔ گویا وہ کوئی اہم عبادت یا کوئی ایسا کام انجام دینے لگے ہوں اللہ کو منظور ہے ، خدا سے بے خبر مغرور اور گمراه لوگوں کا وطیرہ ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔
"لنبيته" "تنبیت" کے مادہ سے ہے جس کا معنی شب خون مارنا اور رات کے وقت غافل پاکر حملہ کرنا ہے ۔اس تعبیر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صالحؑ کے ہمنواؤں اور
ان کے قوم و قبیلے سے خوف کھاتے تھے ۔ لہذا انھوں نے ایسا منصوبہ بنایا کہ جس سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں اور صالح کے طرفداروں کے غینظ و غضب کا شار بھی نہ
ہوں ۔ گویا وہ ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے تھے ۔ بنابریں انھوں نے رات کے وقت حملے کی ترکیب سوچي اور طے کر لیا کہ جب بھی کوئی شخض ان سے پوچھ گچھ کرنے کا توسب
متفق ہو کر قسم اٹھائیں گے کہ اس منصوبے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں تھا حتی کہ وہ اس وقت موجودبھی نہیں تھے ۔ (کیونکہ ان کی ساتھ مخالفت پہلے سے دنیا کومعلوم تھی)۔
تاریخوں میں ہے کہ ان کی سازش کچھ یوں تھی کہ شہر کے اطراف میں ایک پہاڑ تھا اور پہاڑ میں ایک غارتھی جب بھی جناب صالح علیہ اسلام عبادت کیا کرتے تھے
اور کبھی کبھار وہ رات کو اسی غارمیں جاکر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے تھے اوراس سے رازونیار کیا کرتے تھے۔
انھوں نے طے کرلیا کہ وہاں کمین لگا کر بیٹھ جائیں گے جب بھی صالح وہاں آئیں کے انھیں قتل کر دیں گے ۔ ان کی شهادت کے بعد ان کے اہل خانہ حملہ کرکے انھیں
بھی راتوں رات موت کے گھاٹ اتار دیں گئے مچھر اپنے اپنے گھر کی انہیں چلے جائیں گے اگر ان سے اس بارے میں کسی نے پوچھ ہی لیا تو اس سے لاعلمی کا اظہار کردیں گے۔
بین خداوند عالم نے ان کی ا س سازشی کوطبیب فریب طریقے سے ناکام بنا دیا اور ان کے اس منصوبے کو نقش باآب کر دیا۔
جب وہ ایک کونے میں گھات لگائے بیٹھے تھے تو پہاڑ سے پتھر گرنے لگے اور ایک بہت بڑا ٹکڑار اپاڑ کی چوٹی سے
گا اور ان کی آن میں اس نے ان سب کا صفایا کر دیا۔
لہذا قران مجید بعد والی آیت میں کہتا ہے : ادھر انھوں نے ایک اہم منصوبہ بنایا اور ادھر ہم نے زبردست منصوبہ تیار کیا اور انھیں اس کا کوئی علم نہیں تھا (و مكرًاو
مكرًا و مکرنا مکرًا وهم لا يشعرون)۔
پھر فرمایا گیا ہے ، ذرا دیکھو کہ ان کی سازش اور مکاری کا انجام کیا ہوا کہ ہم نے ان کو اور ان کی تمام قوم اور
طرفداروں کو نیت نابود کر دیا (فانظر كيف كان عاقبة مكرهم انا دمرناهم وقومهم اجمعين )۔
" مکر" کا لفظ جیسا کہ ہم پہلے (تفسیر نمونہ کی دوسری جلد ص 339 پر) بھی بتا چکے ہیں کہ عربی ادب میں ہر قسم کی چارہ جوئی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے آج
کل فارسی میں یہ لفظ شیطانی چالوں اور نقصان دہ منصوبوں کے لیے استعمال ہوتا ہے عربی میں ایسا نہیں ہے بلکہ اچھے اور برے دونوں طرح کے منصوبوں اور چارہ جوئی کے لیے یہ
لفظ بولا جاتا ہے ۔ ؎1
راغب "مفردات" میں کہتے ہیں:
۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
؎1 اردو میں بھی یہ لفظ فارسی مفہوم سے ہم آہنگ ہے۔ (مترجم)
۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
المکرصرف الغيرعما يقصده
مکریہ ہے کہ کسی کو اپنے مقصد تک پہنچنے سے روکا جائے۔
بنا بریں جب یہ لفظ خدا اور ان کے بارے میں استعمال ہو تو اس کا مفهوم موگا کسی نقصان دہ م صوبے اور سازش کو ناکام بنانا اور جب فسادی لوگوں کے بارے میں
استعمال ہوگا تو اس کا معنی ہوگا اصلاحی منصولوں کو پا تکمیل تک پہنچنے سے روکنا۔
پھر قرآن پاک ان کی ہلاکت کی کیفیت اور ان کے انجام کو یوں بیان کرتا ہے ، دیکھو یہ ان لوگوں ہی کے گھر ہیں کہ جو اب ان کے ظلم وستم کی وجہ سے ویران ہے ہیں
(فتلك بيوتهم خاوية بما ظلموا ) -
نہ وہاں سے کوئی آوانہ سنائی دیتی ہے،
نہ کسی قسم شور شرابہ سننے میں آتا ہے۔ اور نہ ہی زرق برق گناہ بھری محفلیں دکھائی دیتی ہیں،
جی ہاں! وہاں پرظلم وستم کی آگ بھڑکی جس نے سب کو جلاکر راکھ کر دیا۔
ظالموں کے اس انجام میں خداوند عالم کی قدرت کی واضح نشانی اور درس عبرت ہے ان لوگوں کے لیے علم و آگہی رکھتے ہیں (ان في ذلك لاية لقوم يحلمون) -
لیکن اس بھٹی میں سب خشک و تر نہیں ہے بلکہ بے گناہ افراد گناہ کاروں کی آگ میں جلنے سے بچ گئے۔ ہم نے ان لوگوں بچالیا اور ایمان لا چکے تھے اورتقوی اختیار
کر چکے تھے (و انجينا الذين آمنوا وكانوا بیتتون ).