Tafseer e Namoona

Topic

											

									  حضرت صالح اپنی قوم کے سامنے

										
																									
								

Ayat No : 45-47

: النمل

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ ۴۵قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۴۶قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَعَكَ ۚ قَالَ طَائِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ ۖ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ ۴۷

Translation

اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو دونوں فریق آپس میں جھگڑا کرنے لگے. صالح نے کہا کہ قوم والو آخر بھلائی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں کررہے ہو تم لوگ اللہ سے استغفار کیوں نہیں کرتے کہ شاید تم پر رحم کردیا جائے. ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے براشگون ہی پایا ہے انہوں نے کہا کہ تمہاری بدقسمتی اللہ کے پاس مقدر ہے اور یہ درحقیقت تمہاری آزمائش کی جارہی ہے.

Tafseer

									  تفسیر
          حضرت صالح اپنی قوم کے سامنے 
 گزشتہ آیات میں خداوند عالم کے تین پیغمبروں موسٰیؑ ، داؤدؑ اور سلیمانؑ کا تذکرہ ہے اب یہاں پرجس چوتھے نبی اور اس کی قوم کا ذکر ہوا ہے وہ حضرت صالح علیہ 

السلام اور ان کی قوم ثمود ہے۔ 
  پہلے فرمایا گیا ہے، ہم نے قوم ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کوبھیجا اور اسے حکم دیا کہ وہ ان لوگوں کو عبادت خدا کی 
دعوت دیں (ولقد ارسلنا الى ثمود اخاهم صالحًا ان اعبدوا الله)۔ ؎ 1
 جیسا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ انبیاء کی داستان میں "اخاهم" (ان کے بھائی) کی تعبیر کا مقصد ان انبیاء کے اپنی قوم سے نہایت دلسوزی اور محبت کے اظہار کی 

طرف اشارہ ہوتا ہے اوربعض مقامات پر اس کے علاوہ رشتہ داری کی طرف اشاره ہوتا ہے۔ 
 بہرحال اللہ کے اس باعظمت نبی کی دعوت اور تبلیغ کو صرف جملے میں خلاصہ کے طور پر بیان کر دیا گیا ہے " ان اعبدوا الله" یقینًا عبادت خداوندی ہی تمام خدائی 

پیغمبرکی تعلیم کا خلاصہ ہے۔ 
 پھر فرمایا گیا ہے وہ لوگ صالح کی دعوت کے سلسلے میں دوحصوں میں بٹ گئے اور لڑنے جھگڑنے لگے ( ایک طرف مومن تھے اور دوسری طرف ضدی مزاج منکر - ( 

فاذاهم فريقان يختصمون)۔ ؎2 
  سورہ اعراف کی 75 ویں اور 76 ویں آیت میں ان دو گروہوں کو "مستکبرین" اور "مستضعفین" کے نام سے یاد کیا گیا ہے ، ملاحظہ ہو:
  قال الملا الذين استكبروا من قومہ اللذين استضعفوا لمن من 
  منهم اتعلعون ان صالحًا مرسل من ربه قالوا انا بما ارسال به مؤمنون 
  قال الذين استكبروا انا الذي أمنتم به كافرون 
  قوم صالح کے بڑے بڑے مستکبران نے مستضعف مومنین سے کہا کیا تمھیں یقین ہے کہ صالح 
  اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجے گئے ہیں تو انھوں نے کہا جی ہاں! ہم اس چیز پرایمان رکھتے 
  ہیں جو وہ لے کر آئے ہیں ، لیکن مستکبرین نے کہ جس چیز پر تم ایمان لائے ہم اس کا انکار 
  کرتے ہیں۔
 البته مومنین اور کافرین کے درمیان اس قسم کی لڑائي أكثر انبیاء کے زمانے میں رہی ہے ہر چند کہ بعض انبیاء تو اتنی مقدار میں بھی طرف داروں سے محروم رہے ہیں 

اور تقربیًا سب لوگ ان کے منکرین کی صف میں شامل ہوگئے تھے۔ 
 حضرت سالح علیہ اسلام نے انھیں بیدار کرنے کے لیے انھیں تنبیہ کرنا شروع کی اور دردناک عذاب میں مبتلا ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن ان لوگوں نے نہ 

صرف نصیحت حاصل نہ کی اور بیدار نہ ہوئے بلکہ اسی چیز کا اپنی ہٹ دھرمی کی ایک 
۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1     "ان اعبدوا الله" کا جملہ اس  حرف جر کے ساتھ مجرور ہے جو مقدر ہے اور اس کی اصل یوں ہے" ولقد ارسلنا الى ثمود اخاهم صالحًا بعبادة الله"۔ 
  ؎2     "فویقان" تثینہ ہے اور اس کا فعل " يختصمون" جمع کی صورت میں ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہرطریق ایک گروہ تشکیل پاتا ہے اور مل ملاکر ایک مجموعہ بنتا یے۔ 
۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
آڑ بناکر اس بات پر اصرار کرنے لگے کہ اگر تم سچ کہتے ہو تو پھرہم عذاب الہی کیوں نازل نہیں ہوتا؟ ( یہی چیز سوره اعراف کی آیت 77 میں واضح طور پر بیان ہوئی ہے)۔  
 لیکن صالحؑ نے انھیں کہا : اے میری قوم ! تم نیکیوں کی کوشش اور ان کی تلاش سے پہلے ہی عذاب اور برائیوں کے لیے کلدی کیوں کرتے ہو؟ (قال ياقوم لم تستعجلون 

بالسية قبل الحسنة) ۔ 
 تم اپنی تمام تر فکر عذاب الہی کے نازل ہونے پر کیوں مرکوز کرتے ہو ؟ اگر تم پر عذاب نازل ہوگیا تو پھر تمھارا خاتمہ ہوجائے گا اور ایمان لانے کا موقع بھی ہاتھ سے 

چلاجائے گا ۔ آؤ اور خدا کی رحمت اور اس کی رحمت کے ساتھ ایمان کے زیر سایہ میری سچائی کو آزماؤ ۔تم خدا کی بارگاہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا سوال کیوں نہیں کرتے ؟ تاکہ 

اس کی رحمت میں شامل ہوجاؤ (لو لا تستغفرون الله لعلكم ترحمون) - 
 صرف برائیوں اور عذاب نازل ہونے کا تقاضا کیوں کرتے ہو؟ یہ ہٹ دھرمی اور پاگل پن کی باتیں آخرکس لیے؟ 
 یہ صرف صالح علیہ اسلام کی قوم کے افراد ہی نہیں تھے جنھوں نے ان کی دعوت کو ٹھکرا کر موعود عذاب کا تقاضا کیا بلکہ قرآن مجید میں اس قوم کے اور بھی کئی 

واقعات ملتے ہیں جن میں سے ایک قوم ہود کا واقعہ بھی ہے ۔ ملاحظہ ہو سوره اعراف کی آیت 70۔ 
 حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سرکش معتصب مشرکین کے بارے میں ہے :
  واذ قالوا اللهم ان كان هذا هو الحق من عندك فأمطر علينا حجارة 
  من السماء او ائتنا بعذاب الیم 
  وہ وقت یاد کرو جب انھوں نے کہا : اگر محمد کی یہ دعوت برحق ہے اور تیری جانب 
  سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا ، یا ہمیں دردناک عذاب میں مبتلا کردے۔ 
     (انفال /  32 )۔ 
 یہ بات واقعًا عجیب ہے کہ انسان دعوائے محبت کی صداقت کو تباہ کن عذاب کے ذریعے اپنے جانچ رہا ہے کہ رحمت کا سوال کرکے۔ اورحقیقت یہ ہے کہ وہ قلبی 

طور پر انبیاء کرام علیہم السلام کی صداقت کے معترف تھے لیکن زبان سےاس انکار کیا کرتے تھے۔ 
 ان کی مثال یوں ہے کہ جیسے کوئی شخص علم طب کامدعی ہو اور اسے معلوم ہوکہ فلاں دوا سے صحت اور شفا حاصل ہوتی ہے اور فلاں سے انسان کی موت واقع 

ہوجاتی ہے لیکن وہ ایسی دوا حاصل کرنے کی کوشش کرے جو مہلک ہے نہ کہ مفید اور شفا بخش ہے۔
 یہ جہالت نادانی اور تعصب کی نہایت ہی بدترین مثال ہوگی اور جہالت کے ستم کے بہت سے نمونے ملتے ہیں۔ 
 بہرحال اس سرکش قوم نے اس عظیم پیغمبر کی ہمدردانہ نصیحتوں کو دل کے کانوں سے سننے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی بجائے واہیات اور بے کار باتوں کے 

ذریعے ان کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ، منجملہ اور باتوں کے انھوں نے کہا ہم تمھیں اور جو لوگ تمھارے ساتھ ہیں سب کو ایک بری فال سمجھتے ہیں ( قالواطيرنابك وبمن معک)۔
 معلوم ایسا ہوتا ہے کہ وہ سال خشک سالی اور قحط سالی کا تھا اسی لیے وہ صالح علیہ اسلام سے کہنے لگے کہ یہ سب کچھ تمھارے اور تمھارے ساتھیوں کے نامبارک 

قدموں کی بدولت ہوا ہے ۔ منحوس لوگ ہو ہمارے معاشرے میں تم ہی بدبختی اور نحوست لاۓ ہو وہ بری فال کو اس بہانے سے جو درحقیقت بے کار اور شریر لوگوں کا بہانہ ہوتا ہے۔ جناب 

صالح علیہ اسلام کے وزنی دلائل کو کمزور کرنا چاہتے تھے ۔
 لیکن جناب صالح نے جواب میں کہا : بری فال  (اور تمھارا نصیب) تو خدا کے پاس ہی ہے (قال طائرکہ عند الله 
 اسی نے تمھارے اعمال کی وجہ سے تمھیں ان مصائب میں ڈال دیا ہے اور تمھارے اعمال ہی تمھاری اس سزا کا سبب بنے ہیں ۔ 
 درحقیقت تمھارے لیے خدا کی ایک عظیم آزمائش ہے جی ہاں ! ہم ہی ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جائے گی " (بل أنتم قوم تفتنون)۔ 
 یہ خدا کی آزمائش ہوتی ہے اور خبردار کرنے والی چیزیں ہوتی ہیں تاکہ جولوگ سنبھل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ سنبھل جائیں ، خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں 

غلط راستے کو چھوڑ کر خدائی راستے کو اختیار کرلیں۔