Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نمل / آیه 45 - 47

										
																									
								

Ayat No : 45-47

: النمل

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ ۴۵قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۴۶قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَعَكَ ۚ قَالَ طَائِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ ۖ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ ۴۷

Translation

اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو دونوں فریق آپس میں جھگڑا کرنے لگے. صالح نے کہا کہ قوم والو آخر بھلائی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں کررہے ہو تم لوگ اللہ سے استغفار کیوں نہیں کرتے کہ شاید تم پر رحم کردیا جائے. ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے براشگون ہی پایا ہے انہوں نے کہا کہ تمہاری بدقسمتی اللہ کے پاس مقدر ہے اور یہ درحقیقت تمہاری آزمائش کی جارہی ہے.

Tafseer

									(45) وَلَقَدْ اَرْسَلْنَـآ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُـمْ صَالِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّـٰهَ فَاِذَا هُـمْ فَرِيْقَانِ يَخْتَصِمُوْنَ 
(46) قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّـٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَـمُوْنَ 
(47) قَالُوْا اطَّيَّـرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَّعَكَ ۚ قَالَ طَـآئِرُكُمْ عِنْدَ اللّـٰهِ ۖ بَلْ اَنْتُـمْ قَوْمٌ تُفْتَنُـوْنَ 

  ترجمہ

(45) اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا خدائے واحد کی عبادت کرو، لیکن وہ دوحصوں میں تقسیم ہوکر جگھڑا کرنے لگے۔ 
(46) (صالح نے) کہا : اے میری قوم ا تم نیکی سے پھے برائی کے لیے کیوں جلدی کرتے ہو (اور عذاب الٰہي کو دعوت دیتے ہو اس کی رحمت کونہیں) خداوند عالم سے اپنی بخشش کی
 درخواست کیوں نہیں کرتے ہو تاکہ تم بھی رحمت الٰہی میں شامل ہوجاؤ۔ 
(47) انھوں نے کہا: ہم نے تمھیں بھی اور جو لوگ تمھارے ساتھ ہیں انھیں بھی فال بد سمجھا ہے (صالح نے) کہا بد (اورنیک) فال تو خدا کے پاس ہے (اور تمھاری تقدیر اسی سے وابستہ ہے)
 تم ایسے لوگ ہو جنہیں آزمایا جارہا ہے۔