سوره نمل / آیه 1 - 6
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ طس ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُبِينٍ ۱هُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ ۲الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ۳إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ ۴أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ ۵وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ ۶
طسۤ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں. یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور بشارت ہیں. جو نماز قائم کرتے ہیں زکوِٰ ا دا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں. بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے اور وہ ان ہی اعمال میں بھٹک رہے ہیں. ا ن ہی لوگوں کے لئے بدترین عذاب ہے اور یہ آخرت میں خسارہ والے ہیں. اور آپ کو یہ قرآن خدائے علیم و حکیم کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے.
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
(1) ٰطـسٓ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍ
(2) هُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ
(3) اَلَّـذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكَاةَ وَهُـمْ بِالْاٰخِرَةِ هُـمْ يُوْقِنُـوْنَ
(4) اِنَّ الَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَيَّنَّا لَـهُـمْ اَعْمَالَـهُـمْ فَهُـمْ يَعْمَهُوْنَ
(5) اُولٰٓئِكَ الَّـذِيْنَ لَـهُـمْ سُوٓءُ الْعَذَابِ وَهُـمْ فِى الْاٰخِرَةِ هُـمُ الْاَخْسَرُوْنَ
(6) وَاِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّـدُنْ حَكِـيْـمٍ عَلِيْـمٍ
ترجمہ
خداوند رحمان و رحیم کے نام سے
(1) طس ۔ یہ قرآن اور کتاب مبین کی آیات ہیں۔
(2) مومنین کے لیے ہدایت اور بشارت ہیں۔
(3) وہی جو نماز قائم کرتے ہیں ، زکوة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
(4) جولوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم ان کے (برے) اعمال کو یوں خوشنمابنائیں گے کہ وہ بھکتے ہی پھریں گے۔
(5) وہ ایسے لوگ ہیں جن کے لیے برا (اور دردناک) عذاب ہے اور وہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ خساره اٹھانے والے ہوں گے ۔
(6) اوریقینًا قرآن حکیم اوردانا خدا کی طرف سے تجھ پربھیجا جاتا ہے۔