Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ نمل کی فضیلت 

										
																									
								

Tafseer

									  سورہ نمل کی فضیلت 
 پغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث میں ہے: 
  من قرءطس سليمان كان له من الاجر عشر حسنات، بعد د من صدق سليمان، 
  و کذب به ، هود و شعيب و صالح و ابراهيم ويخرج من قبره 
  وهو ينا دي لا اله الا الله 
  جو شخص سورہ طس سلیمان (سورہ نمل) کی تلاوت کرے گا خداوند عالم اسے ان لوگوں کی تعداد سے
  دس گنا اجردے گا ، جنہوں نے سلیمان کی تصدیق با تکذیب کی ۔ اسی طرح ان لوگوں کی تعداد سے بھی 
  جنہوں نے جناب ھود ، شعیب ، صالح اور ابراھیم علیہم السلام کی تصدیق یا تکذیب کی اور بروز قیامت 
  جب وہ اپنی قبر سے باہر نکلے گا تو اس کے منہ پر "لاالہ الا الله" كا ورد ہوگا۔ ؎1
 ہرچند کہ اس سورت میں جناب موسٰی . سلیمان ، واؤ د ، صالح اور لوط علیہم السلام کا تذکرہ ہے اور جناب ھود ، شعیب اور ابراھیم علیہم السلام کا ذکر نہیں ہوا ہے لیکن 

چونکہ دعوت کے لحاظ سے تمام انبیاء یکساں ہیں لہذا یہاں روایت میں ان کا ذکرباعث تعجب نہیں ہونا چاہیے۔ 
 حضرت امام جعفرصادق علیہ اسلام کی ایک حدیث میں ہے: 
 جوشخص طواسین ثلات (سورہ شعراء، نمل اور قصص کہ جن کے آغازطس ہے) کی ہر شب تلاوت کرے گا وہ اولیاء اللہ سے ہوگا۔ اسی کے جوار اور اس کے لطف و 

حمایت کے زیر سایہ رہے گا۔ ؎ 2 
۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
 ؎1     مجمع البیان ، اسی آیت کے ذیل میں۔ 
 ؎2     ثواب الاعمال  (منقول از نورالثقلين جلد 4 ص  74۔