سوره شعراء / آیه 213 - 220
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ ۲۱۳وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ۲۱۴وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ۲۱۵فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ ۲۱۶وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ۲۱۷الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ ۲۱۸وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ ۲۱۹إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۲۲۰
لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ. اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے. اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے. پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں. اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے. جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں. اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے. وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے.
(213) فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّـٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَ فَتَكُـوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَ
(214) وَاَنْذِرْ عَشِيْـرَتَكَ الْاَقْـرَبِيْـنَ
(215) وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ
(216) فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّـىٓ بَرِيٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ
(217) وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْـمِ
(218) اَلَّـذِىْ يَرَاكَ حِيْنَ تَقُوْمُ
(219) وَتَقَلُّبَكَ فِى السَّاجِدِيْنَ
(220) اِنَّهٝ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ
ترجمہ
(213) خدا کے ساتھ کسی اور کو معبودمت پکارو ورنہ عذاب پانے والوں میں سے ہوجاؤ گے۔
(214) اپنے قریبی شتہ داروں کو ڈراؤ۔
(215) اپنے بازو ان مومنین کےلیے جھکادو جو تمھاری پیروی کرتے ہیں۔
(216) اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں اس کام سے بیزار ہوں جوتم کرتے ہو۔
(217) اور خداوند عزیز و رحیم پر توکل کرو۔
(218) وہی جو تمھیں اس وقت دیکھتا ہے جب (عبادت کے لیے) کھڑے ہوتے ہو ۔
(219) اور سجدہ گزاروں میں تمھاری نقل وحرکت کو دیکھتا ہے۔
(220) وہی خدا سننے اور جاننے والا ہے۔