سوره شعراء / آیه 198 - 203
وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ ۱۹۸فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ ۱۹۹كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ۲۰۰لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ ۲۰۱فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۲۰۲فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُونَ ۲۰۳
اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے. اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے. اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے. کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں. کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو. اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے.
(198) وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَـمِيْنَ
(199) فَقَرَاَهٝ عَلَيْـهِـمْ مَّا كَانُـوْا بِهٖ مُؤْمِنِيْنَ
(200) كَذٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِىْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَ
(201) لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِهٖ حَتّـٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْـمَ
(202) فَيَاْتِـيَـهُـمْ بَغْتَةً وَّّهُـمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
(203) فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَ
ترجمہ
(198) اگر ہم اسے کسی عجمی (غیر عرب) پر نازل کرتے۔
(199) اور وہ اس کو ان کے سامنے پڑھتا تو وہ اس پرایمان نہ لاتے۔
(200) (جی ہاں) ہم قرآن کو اسی طرح مجرموں کے دلوں میں سے گزارتے ہیں۔
(201) وہ لوگ اس پراس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب کو اپنی آنکھوں نہ دیکھ لیں۔
(202) (عذاب الٰہی، اچانک ان کو آلے گا کہ انھیں اس کا خیال ہی نہیں ہوگا۔
(203) تو وہ اس وقت کہیں گے آیا ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے؟