سوره شعراء / آیه 176 - 184
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ ۱۷۶إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۱۷۷إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۱۷۸فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۷۹وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۱۸۰أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ ۱۸۱وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ۱۸۲وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ۱۸۳وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ ۱۸۴
اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا. جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو. میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں. لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے. اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو. اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو. اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو. اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے.
(176) كَذَّبَ اَصْحَابُ الْاَيْكَـةِ الْمُرْسَلِيْنَ
(177) اِذْ قَالَ لَـهُـمْ شُعَيْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
(178) اِنِّـىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
(179) فَاتَّقُوا اللّـٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
(180) وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
(181) اَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُـوْنُـوْا مِنَ الْمُخْسِرِيْنَ
(182) وَزِنُـوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْـمِ
(183) وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَآءَهُـمْ وَلَا تَعْثَوْا فِى الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ
(184) وَاتَّقُوا الَّـذِى خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّـةَ الْاَوَّلِيْنَ
ترجمہ
(176) (مدین کے نزدیکی شہر) ایکہ والوں نے (خدا کے رسولوں کو جھٹلایا ۔
(177) جبکہ شعیب نے انھیں کہا: کیا تقویٰ اختیار نہیں کرتے ہو؟
(178) میں تمھارے لیے امین رسول ہوں۔
(179) خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(180) میں اس دعوت کے بدلے تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، میرااجر صرف عالمین کے پروردگار کے پاس پے۔
(181) پیمانے کا حق ادا کرو (اورکم مت بیجو) اورلوگوں کو نقصان نہ پہنچاؤ۔
(182) اور ٹھیک ترازو سے تولا کرو۔
(183) لوگوں کا حق کم نہ دیا کرو اور زمین میں خرابی نہ پھیلاتے پھرو۔
(184) جس نے تمہیں اور تم سے اگلی قوموں کوخلق کیا ہے ، اس سے ڈرو۔