سوره نور / آیه 62 - 64
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَىٰ أَمْرٍ جَامِعٍ لَمْ يَذْهَبُوا حَتَّىٰ يَسْتَأْذِنُوهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ فَإِذَا اسْتَأْذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَنْ لِمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۶۲لَا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا ۚ قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِوَاذًا ۚ فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۶۳أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۶۴
مومنین صرف وہ افراد ہیں جو خدا اور رسول پر ایمان رکھتے ہوں اور جب کسی اجتماعی کام میں مصروف ہوں تو اس وقت تک کہیں نہ جائیں جب تک اجازت حاصل نہ ہوجائے بیشک جو لوگ آپ سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں لہذا جب آپ سے کسی خاص حالت کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ جس کو چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے حق میں اللہ سے استغفار بھی کریں کہ اللہ بڑا غفور اور رحیم ہے. مسلمانو ! خبردار رسول کو اس طرح نہ پکارا کرو جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں سے خاموشی سے کھسک جاتے ہیں لہذا جو لوگ حکهِ خدا کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس امر سے ڈریں کہ ان تک کوئی فتنہ پہنچ جائے یا کوئی دردناک عذاب نازل ہوجائے. اور یاد رکھو کہ اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور وہ تمہارے حالات کو خوب جانتا ہے اور جس دن سب اس کی بارگاہ میں پلٹا کر لائے جائیں گے وہ سب کو ان کے اعمال کے بارے میں بتادے گا کہ وہ ہر شے کا جاننے والا ہے.
۶۲ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِینَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِہِ وَإِذَا کَانُوا مَعَہُ عَلیٰ اٴَمْرٍ جَامِعٍ لَمْ یَذْھَبُوا حَتَّی یَسْتَاٴْذِنُوہُ إِنَّ الَّذِینَ یَسْتَاٴْذِنُونَکَ اٴُوْلٰئِکَ الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِہِ فَإِذَا اسْتَاٴْذَنُوکَ لِبَعْضِ شَاٴْنِھِمْ فَاٴْذَنْ لِمَنْ شِئْتَ مِنْھُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَھُمْ اللهَ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِیمٌ
۶۳ لَاتَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَیْنَکُمْ کَدُعَاءِ بَعْضِکُمْ بَعْضًا قَدْ یَعْلَمُ اللهُ الَّذِینَ یَتَسَلَّلُونَ مِنْکُمْ لِوَاذًا فَلْیَحْذَرِ الَّذِینَ یُخَالِفُونَ عَنْ اٴَمْرِہِ اٴَنْ تُصِیبَھُمْ فِتْنَةٌ اٴَوْ یُصِیبَھُمْ عَذَابٌ اٴَلِیمٌ
۶۴ اٴَلَاإِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ قَدْ یَعْلَمُ مَا اٴَنْتُمْ عَلَیْہِ وَیَوْمَ یُرْجَعُونَ إِلَیْہِ فَیُنَبِّئُھُمْ بِمَا عَمِلُوا وَاللهُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیمٌ
ترجمہ
۶۲۔ حقیقی مومن وہ ہیں کہ جو الله اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہوں اور جس وقت اہم کام میں اس کے ساتھ ہوں تو اس کی اجازت کے بغیر کہیں نہ جائیں (اے رسول!) جو لوگ تجھ سے اجازت لیتے ہیں وہ سچ مچ الله اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں، لہٰذا اس صورت میں جب وہ تجھ سے اپنے بعض کاموں کے لئے اجازت دے دے اور ان کے لئے استغفار کر کہ الله غفور ورحیم ہے ۔
۶۳۔ اپنے درمیان رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کو بلانے کی طرح نہ سمجھو، الله تم میں سے ان افراد کو جانتا ہے کہ جو ایک دوسرے کی آڑ لے کر یکے بعد دیگرے بھاگ جاتے ہیں جو لوگ اس کے نافرمان کی مخالفت کرتے ہیں انھیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں انھیں کوئی فتنہ نہ آلے یا انھیں دردناک عذاب نہ آپہنچے ۔
۶۴۔ آگاہ رہو کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے سب الله کے لئے ہیں، وہ تمھاری ہر روش کو جانتا ہے جس روز وہ الله کی طرف لوٹ کر جائیں گے وہ انھیں ان کے انجام کردہ افعال بتائے گا اور الله ہر چیز سے آگاہ ہے ۔