سوره نور / آیه 21 - 25
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَىٰ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۲۱وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۲۲إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۲۳يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۲۴يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ ۲۵
ایمان والو شیطان کے نقش قدم پر نہ چلنا کہ جو شیطان کے قدم بہ قدم چلے گا اسے شیطان ہر طرح کی برائی کا حکم دے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں کوئی بھی پاکباز نہ ہوتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک و پاکیزہ بنادیتا ہے اور وہ ہر ایک کی سننے والا اور ہر ایک کے حال هه دل کا جاننے والا ہے. اور خبردار تم میں سے کوئی شخص بھی جسے خدا نے فضل اور وسعت عطا کی ہے یہ قسم نہ کھالے کہ قرابتداروں اور مسکینوں اور راسِ خدا میں ہجرت کرنے والوں کے ساتھ کوئی سلوک نہ کرے گا. ہر ایک کو معاف کرنا چاہئے اور درگزر کرنا چاہئے کیا تم یہ نہیں چاہتے ہو کہ خدا تمہارے گناہوں کو بخش دے اور اللہ بیشک بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے. یقینا جو لوگ پاکباز اور بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت دونوں جگہ لعنت کی گئی ہے اور ان کے لئے عذابِ عظیم ہے. قیامت کے دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں سب گواہی دیں گے کہ یہ کیا کررہے تھے. اس دن خدا سب کو پورا پورا بدلہ دے گا اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا یقینا برحق اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے.
۲۱ یَااٴَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا لَاتَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ وَمَنْ یَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ فَإِنَّہُ یَاٴْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْکَرِ وَلَوْلَافَضْلُ اللهِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہُ مَا زَکَا مِنْکُمْ مِنْ اٴَحَدٍ اٴَبَدًا وَلَکِنَّ اللهَ یُزَکِّی مَنْ یَشَاءُ وَاللهُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ
۲۲ وَلَایَاٴْتَلِ اٴُوْلُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَةِ اٴَنْ یُؤْتُوا اٴُوْلِی الْقُرْبیٰ وَالْمَسَاکِینَ وَالْمُھَاجِرِینَ فِی سَبِیلِ اللهِ وَلْیَعْفُوا وَلْیَصْفَحُوا اٴَلَاتُحِبُّونَ اٴَنْ یَغْفِرَ اللهُ لَکُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَحِیمٌ
۲۳ إِنَّ الَّذِینَ یَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَلَھُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ
۲۴ یَوْمَ تَشْھَدُ عَلَیْھِمْ اٴَلْسِنَتُھُمْ وَاٴَیْدِیھِمْ وَاٴَرْجُلُھُمْ بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ
۲۵ یَوْمَئِذٍ یُوَفِّیھِمْ اللهُ دِینَھُمَ الْحَقَّ وَیَعْلَمُونَ اٴَنَّ اللهَ ھُوَ الْحَقُّ الْمُبِینُ
ترجمہ
۲۱۔ اے ایمان والو! شیطان کی پیروی نہ کرو، جو شخص شیطان کے نقش قدم پر چلتا ہے (وہ اسے گمراہ کردیتا ہے کیونکہ) وہ اسے بدکاری اور برائی کا حکم دیتا ہے ۔ اگر تم پر کا فضل ورحمت نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی بھی ہرگز پاک نہ ہوتا لیکن الله ہی جسے چاہتا ہے پاک کردیتا ہے اور الله سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
۲۲۔ جو لوگ (مالی) برتری اور وسعت رکھتے ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھالیں کہ اپنے رشتہ داروں، محتاجوں اور راہِ خدا کے مہاجروں کی مدد نہ کریں گے ۔ ان سے درگزر اور صرفِ نظر کرنا چاہیے کیا تم نہیں چاہتے کہ الله تم سے درگزر کرے اور الله تو غفور ورحیم ہے ۔
۲۳۔ جو لوگ پاکدامن اور (ہر قسم کے گناہ سے) بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا وآخرت میں رحمتِ الٰہی سے دور ہیں اور عذابِ عظیم ان کے انتظار میں ہے ۔
۲۴۔ اُس روز کہ جب ان کی زبانیں، ان کے ہاتھ اور ان کے پاوٴں ان کے اعمال کے باعث ان کے خلاف گواہی دیں گے ۔
۲۵۔ اس روز الله ان کی وہ سزا انھیں کم وکاست دے گا کہ جس کے وہ مستحق ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ الله حقِ مبین ہے ۔