سوره مؤمنون / آیه 17 - 22
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ ۱۷وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ ۱۸فَأَنْشَأْنَا لَكُمْ بِهِ جَنَّاتٍ مِنْ نَخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ۱۹وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَيْنَاءَ تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِلْآكِلِينَ ۲۰وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ۲۱وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ۲۲
اور ہم نے تمہارے اوپر تہ بہ تہ سات آسمان بنائے ہیں اور ہم اپنی مخلوقات سے غافل نہیں ہیں. اور ہم نے آسمان سے ایک مخصوص مقدار میں پانی نازل کیا ہے اور پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیا ہے جب کہ ہم اس کے واپس لے جانے پر بھی قادر تھے. پھر ہم نے اس پانی سے تمہارے لئے خرمے اور انگور کے باغات پیدا کئے ہیں جن میں بہت زیادہ میوے پائے جاتے ہیں اور تم ان ہی میں سے کچھ کھا بھی لیتے ہو. اور وہ درخت پیدا کیا ہے جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے اس سے تیل بھی نکلتا ہے اور وہ کھانے والوں کے لئے سالن بھی ہے. اور بیشک تمہارے لئے ان جانوروں میں بھی عبرت کا سامان ہے کہ ہم ان کے شکم میں سے تمہارے سیراب کرنے کا انتظام کرتے ہیںاور تمہارے لئے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے بھی تم کھاتے ہو. اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے.
۱۷ وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا کُنَّا عَنْ الْخَلْقِ غَافِلِینَ
۱۸ وَاٴَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَاٴَسْکَنَّاہُ فِی الْاٴَرْضِ وَإِنَّا عَلیٰ ذَھَابٍ بِہِ لَقَادِرُونَ
۱۹ فَاٴَنشَاٴْنَا لَکُمْ بِہِ جَنَّاتٍ مِنْ نَخِیلٍ وَاٴَعْنَابٍ لَکُمْ فِیھَا فَوَاکِہُ کَثِیرَةٌ وَمِنْھَا تَاٴْکُلُونَ
۲۰ وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَیْنَاءَ تَنْبُتُ بِالدُّھْنِ وَصِبْغٍ لِلْآکِلِینَ
۲۱ وَإِنَّ لَکُمْ فِی الْاٴَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسقِیکُمْ مِمَّا فِی بُطُونِھَا وَلَکُمْ فِیھَا مَنَافِعُ کَثِیرَةٌ وَمِنْھَا تَاٴْکُلُونَ
۲۲ وَعَلَیْھَا وَعَلَی الْفُلْکِ تُحْمَلُونَ
ترجمہ
۱۷۔ اور یقیناً ہم نے تمھارے اوپر سات راستے (منزلیں) بنائے ہیں اور ہم (اپنی) مخلوق سے نہ کبھی غافل تھے اور نہ ہیں ۔
۱۸۔ اور ہم نے آسمان کے ایک معیّن مقدار میں پانی اتارا اور اسے زمین میں (مخصوص جگہوں پر) ٹھہرایا اور ہم اسے لے جانے پر مکمل طور پر قادر ہیں ۔
۱۹۔ پھر اسی کے ذریعے ہم نے تمھارے لئے کھجور اور انگور کے باغ اُگائے اور ان باغوں میں بہت زیادہ پھل ہیں ۔ کہ جن میں تم کھاتے ہو ۔
۲۰۔ اور وہ درخت جو طور سینا سے اُگتا ہے، اس میں روغنیات بھی ہیں اور کھانے والوں کے لئے سالن بھی فراہم ہوتا ہے ۔
۲۱۔ اور تمھارے لئے چوپایوں میں ایک سبق ہے، ان کے پیٹ میں (دودھ کی صورت میں) جو کچھ ہے، اس سے ہم تمھیں سیراب کرتے ہیں ۔ ان میں تمھارے لئے بہت فائدے ہیں اور ان کا گوشت بھی تم کھاتے ہو ۔
۲۲۔ نیز تم ان پر اور کشتیوں پر سواری کرتے ہو ۔