Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۴۔ ہڈیوں کا پائدار اور محافظ غلاف

										
																									
								

Ayat No : 12-16

: المؤمنون

وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ۱۲ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ ۱۳ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ۱۴ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ۱۵ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ ۱۶

Translation

اور ہم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے. پھر اسے ایک محفوظ جگہ پر نطفہ بناکر رکھا ہے. پھر نطفہ کوعلقہ بنایا ہے اور پھر علقہ سے مضغہ پیدا کیا ہے اور پھر مضغہ سے ہڈیاں پیدا کی ہیں اور پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا ہے پھر ہم نے اسے ایک دوسری مخلوق بنادیا ہے تو کس قدر بابرکت ہے وہ خدا جو سب سے بہتر خلق کرنے والا ہے. پھر اس کے بعد تم سب مرجانے والے ہو. پھر اس کے بعد تم روز هقیامت دوبارہ اٹھائے جاؤ گے.

Tafseer

									در اصل عضلات اور گوشت کو ہڈیوں کے لباس سے تعبیر کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ اگر ہڈیوں کے اُوپر یہ لباس نہ ہوتا تو انسان کا جسم نہایت کریہہ المنظر اور بدصورت دکھائی دیتا ۔ (بالکل ان انسانی سانچوں کی طرح جو اگرچہ ہم نے دیکھے نہیں، البتہ ان کی تصاویر ضرور دیکھی ہیں) ۔
قطع نظر اس کے کہ لباس انسان کے جسم کی حفاظت کرتا ہے ۔ گوشت پوست اور عضلات بھی ہڈیوں کی حفاظت کرتے ہیں، اگر ہڈیوں پر یہ موٹا غلاف نہ ہوتا تو جسم پر لگنے والی ہر چوٹ ہڈیوں کو براہِ راست نقصان پہنچاتی اور انھیں توڑ دیتی ۔
جس طرح لباس انسان کے جسم کی سردی یا گرمی سے حفاظت کرتا ہے ۔ اسی طرح گوشت ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے ۔ جو انسانی جسم کا اصل ڈھانچہ ہیں ۔ ان تمام امور کا واضح بیان قرآن مجید کے علوم کی گہرائی کی روشن علامت ہے ۔