دوسرا حصہ
چونکہ پہلے حصّے میں بیان شدہ تمام اوصاف کی بنیاد توحید اور ایمان باللہ پر ہے .لہذا اس حصہ میں معرفت ذات ہی کی مختلف علامتوں اور عالم کائنات میں اللہ کی بہت سی آفاقی اور ذاتی نشانیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ کائنات آفرینش وابتداء کے حیرت انگیز نظام میں سے آسمان ، زمین ، انسان اور جانور وں کی پیدا ئش اور نباتات کواللہ کی عجیب لاریب قدرت کے کرشمے شمار کیا گیا ہے ۔