سوره حج / آیه 42 - 45
وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ ۴۲وَقَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ ۴۳وَأَصْحَابُ مَدْيَنَ ۖ وَكُذِّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَافِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ ۴۴فَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَشِيدٍ ۴۵
اور پیغمبر علیھ السّلام اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے قوم نوح ,قوم عاد اور قوم ثمود نے یہی کام کیا تھا. اور قوم ابراہیم اور قوم لوط نے بھی. اور اصحاب مدین نے بھی اور موسٰی کو بھی جھٹلایا گیا ہے تو ہم نے کفار کو مہلت دے دی اور پھر اس کے بعد انہیں اپنی گرفت میں لے لیا تو سب نے دیکھ لیا کہ ہمارا عذاب کیسا ہوتا ہے. غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تباہ و برباد کردیا کہ وہ ظالم تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں کے بل الٹی پڑی ہیں اور ان کے کنویں معطل پڑے ہیں اور ان کے مضبوط محل بھی مسمار ہوگئے ہیں.
۴۲ وَإِنْ یُکَذِّبُوکَ فَقَدْ کَذَّبَتْ قَبْلَھُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ
۴۳ وَقَوْمُ إِبْرَاھِیمَ وَقَوْمُ لُوطٍ
۴۴ وَاٴَصْحَابُ مَدْیَنَ وَکُذِّبَ مُوسیٰ فَاٴَمْلَیْتُ لِلْکَافِرِینَ ثُمَّ اٴَخَذْتُھُمْ فَکَیْفَ کَانَ نَکِیرِ
۴۵ فَکَاٴَیِّنْ مِنْ قَرْیَةٍ اٴَھْلَکْنَاھَا وَھِیَ ظَالِمَةٌ فَھِیَ خَاوِیَةٌ عَلیٰ عُرُوشِھَا وَبِئْرٍ مُعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَشِیدٍ
ترجمہ
۴۲۔ اور اگر وہ تمھیں جھٹلاتے ہیں تو (یہ کوئی نئی بات نہیں) ان سے پہلے نوح کی قوم، عاد اور ثمود نے بھی )اپنے نبیوں کو) جھٹلایا ہے ۔
۴۳۔ اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم نے بھی ۔
۴۴۔ اور مدین کے عوام (شعیب کی قوم) نے اور (فرعون کے پیروٴں نے) موسیٰ کو جھٹلایا، میں نے انھیں مہلت دی، مگر پھر بھی میں نے ان کو پکڑ لیا، تُونے دیکھا کس طرح میں نے ان کے عمل کو مسترد کردیا (اور ان کو کیسا جواب دیا)
۴۵۔ کتنے ہی شہر اور بستیاں ان کے (رہنے والوں کے) ظلم وستم کی وجہ سے ہم نے تباہ وبرباد کردیں، اس طرح سے کہ ان کی چھتیں ان پر گرادیں (پہلے چھتیں گرائی گئیں، پھر دیواریں چھتوںپر آگریں) کتنے ہی لبالب کنویں لاوارث ہوگئے اور کتنے پختہ فلک بوس محل بھی ۔