ه حج / آیه 46 - 51
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۖ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ ۴۶وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَنْ يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ۴۷وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ ۴۸قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ ۴۹فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ۵۰وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ ۵۱
کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ ان کے پاس ایسے دل ہوتے جو سمجھ سکتے اور ایسے کان ہوتے جو سن سکتے اس لئے کہ درحقیقت آنکھیں اندھی نہیں ہوتی ہیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں کے اندر پائے جاتے ہیں. پیغمبر علیھ السّلام یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت کا تقاضا کررہے ہیں حالانکہ خدا اپنے وعدہ کے خلاف ہرگز نہیں کرسکتا ہے اور آپ کے پروردگار کے نزدیک ایک دن بھی ان کے شمار کے ہزار سال کے برابر ہوتا ہے. اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہیں ہم نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر ہم نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور بالآخر سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے. آپ کہہ دیجئے کہ انسانو ! میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں. پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں ان کے لئے مغفرت اور بہترین رزق ہے. اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کے بارے میں کوشش کی کہ ہم کو عاجز کردیں وہ سب کے سب جہنمّ میں جانے والے ہیں.
۴۶ اٴَفَلَمْ یَسِیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَتَکُونَ لَھُمْ قُلُوبٌ یَعْقِلُونَ بِھَا اٴَوْ آذَانٌ یَسْمَعُونَ بِھَا فَإِنَّھَا لَاتَعْمَی الْاٴَبْصَارُ وَلَکِنْ تَعْمَی الْقُلُوبُ الَّتِی فِی الصُّدُورِ
۴۷ وَیَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذَابِ وَلَنْ یُخْلِفَ اللهُ وَعْدَہُ وَإِنَّ یَوْمًا عِنْدَ رَبِّکَ کَاٴَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ
۴۸ وَکَاٴَیِّنْ مِنْ قَرْیَةٍ اٴَمْلَیْتُ لَھَا وَھِیَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اٴَخَذْتُھَا وَإِلَیَّ الْمَصِیرُ
۴۹ قُلْ یَااٴَیُّھَا النَّاسُ إِنَّمَا اٴَنَا لَکُمْ نَذِیرٌ مُبِینٌ
۵۰ فَالَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَھُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ کَرِیمٌ
۵۱ وَالَّذِینَ سَعَوْا فِی آیَاتِنَا مُعَاجِزِینَ اٴُوْلٰئِکَ اٴَصْحَابُ الْجَحِیمِ
ترجمہ
۴۶۔ کیا وہ زمین پر چلتے پھرتے نہیں کہ ان کے دل ادراک حقیقت کرسکتے اور کان صدائے حق سننے والے ہوتے، کیونکہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں، بلکہ سینے کے اندر دل اندھے ہوجاتے ہیں ۔
۴۷۔ اور وہ تجھ سے عذاب میں تعجیل کا تقاضا کرتے ہیں، حالانکہ الله کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا اور تیرے ربّ کے ہاں ایک دن تمھارے حساب کے ہزار سال کے برابر ہے ۔
۴۸۔ کتنی بساتیاں اور آبادیاں ایسی ہیں، جن کو میں نے مہلت دی، جبکہ وہ ظالم تھے، (لیکن انھوں نے اپنی اصلاح کے لئے اس مہلت سے فائدہ نہیں اُٹھایا) پس میں نے ان کو دھرلیا اور سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے ۔
۴۹۔ کہہ دیجئے! اے لوگو! میں تمھارے لئے ایک واضح ڈرانے والا ہوں ۔
۵۰۔ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنھوں نے بھلائی کے کام کئے ان کے لئے معافی اور اچھّا رزق ہے ۔
۵۱۔ اور وہ لوگ جنھوں نے ہماری نشانیوں کے بارے میں(مٹانے کی) کوشش کی اور یہ سمجھے کہ وہ ہم پر غلبہ حاصل کرلیں گے ۔ وہ اہلِ جہنّم ہیں ۔