سورہ انبیاء / آیه 98 -103
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ ۹۸لَوْ كَانَ هَٰؤُلَاءِ آلِهَةً مَا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ ۹۹لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ ۱۰۰إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَىٰ أُولَٰئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ ۱۰۱لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنْفُسُهُمْ خَالِدُونَ ۱۰۲لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ هَٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ۱۰۳
یاد رکھو کہ تم لوگ خود اور جن چیزوں کی تم پرستش کررہے ہو سب کو جہنمّ کا ایندھن بنایا جائے گا اور تم سب اسی میں وارد ہونے والے ہو. اگر یہ سب واقعا خدا ہوتے تو کبھی جہنمّ میں وارد نہ ہوتے حالانکہ یہ سب اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں. جہنمّ میں ان کے لئے چیخ پکار ہوگی اور وہ کسی کی بات سننے کے قابل نہ ہوں گے. بیشک جن لوگوں کے حق میں ہماری طرف سے پہلے ہی نیکی مقدر ہوچکی ہے وہ اس جہنمّ سے دور رکھے جائیں گے. اور اس کی بھنک بھی نہ سنیں گے اور اپنی حسب خواہش نعمتوں میں ہمیشہ ہمیشہ آرام سے رہیں گے. انہیں قیامت کا بڑے سے بڑا ہولناک منظر بھی رنجیدہ نہ کرسکے گا اور ان سے ملائکہ اس طرح ملاقات کریں گے کہ یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا.
(98) اِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ حَصَبُ جَهَنَّـمَۖ اَنْتُـمْ لَـهَا وَارِدُوْنَ
(99) لَوْ كَانَ هٰٓؤُلَآءِ اٰلِـهَةً مَّا وَرَدُوْهَا ۖ وَكُلٌّ فِيْـهَا خَالِـدُوْنَ
(100) لَـهُـمْ فِيْـهَا زَفِيْـرٌ وَّّهُـمْ فِيْـهَا لَا يَسْـمَعُوْنَ
(101) اِنَّ الَّـذِيْنَ سَبَقَتْ لَـهُـمْ مِّنَّا الْحُسْنٰٓى اُولٰٓئِكَ عَنْـهَا مُبْعَدُوْنَ
(102) لَا يَسْـمَعُوْنَ حَسِيْسَهَا ۖ وَهُـمْ فِىْ مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُـمْ خَالِـدُوْنَ
(103) لَا يَحْزُنُـهُـمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَـرُ وَتَتَلَقَّاهُـمُ الْمَلَآئِكَـةُ ۖ هٰذَا يَوْمُكُمُ الَّـذِىْ كُنْتُـمْ تُوْعَدُوْنَ
ترجمہ
(98) تم بھی اور جن جن کی تم خدا کو چھوڑ کر پرتش کرتے ہو ، جہنم کا ایندھن ہوں گے ، اور تم سب کے سب اس میں جاؤگے۔
(99) اگر یہ خدا ہوتے تو ہرگز اس میں نہ جاتے اور وہ سب کے سب ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
(100) وہاں پر وہ دردناک طریقے سے نالہ و فریاد کرتے ہوں گے اور وہاں انہیں کچھ سنائی نہ دے گا۔
(101) لیکن وہ لوگ کہ جن سے ہم نے پہلے سے اچھا وعدہ کیا ہوا ہے ، انہیں اس سے دور ہی رکھا جائے گا۔
(102) وہ جہنم کی آگ کی آواز (تک بھی) نہیں سنیں گے اور وہ اسی میں کہ جس میں ان کا دل چاہے گا ، ہمیشہ ہمیشہ (نعمتوں میں) رہیں گے۔
(103) انہیں وہ عظیم وحشت محزون و مغموم نہیں کرے گی اور فرشتے ان کے استقبال کے لیے بڑھیں گے (اور یہ کہیں گے) کہ یہی تو وہ دن ہے کہ جس کا تم سے وعدہ
کیا جاتا تھا۔