Tafseer e Namoona

Topic

											

									  3- ماں بیٹا ایک معجزه

										
																									
								

Ayat No : 91

: الانبياء

وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ ۹۱

Translation

اور اس خاتون کو یاد کرو جس نے اپنی شرم کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور اسے اور اس کے فرزند کو تمام عالمین کے لئے اپنی نشانی قرار دے دیا.

Tafseer

									 3- ماں بیٹا ایک معجزه : 
 زیر نظر آیت کہتی ہے : "ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو تمام جہان والوں کے لیے ایک آیت اور نشانی قرار دیا۔ انہیں دو آیتیں ! دو معجزات نہیں کہا۔ اس کی وجہ یہ 

ہے کہ خدا کی اس بزرگ آیت اور معجزه میں ، مریم کا وجود ان کے بیٹے کے ساتھ اس طرح ملا ہوا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے جدا شمار نہیں کیے جا سکتے تھے۔ بیٹے کا باپ کے بغیر 

پیدا ہونا اتنا ہی
اعجاز آمیز ہے، جتنا کہ کسی عورت کا شوہر کے بغیر حاملہ ہونا ۔ علاوہ ازیں حضرت عیسٰی کے معجزات بچپن میں بھی اور بڑے ہو کر بھی ، ان کی والدہ کی عظمت کی یاد دلاتے ہیں۔
 ان تمام امور میں سے ہر ایک ، عام طبعی اسباب سے ہٹ کر اور خلاف معمول تھا۔ یہ سب امور اس حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ سلسلہ اسباب کے ماورا ایک ایسی 

قدرت بھی موجود ہے جوجب چاہے ، ان کی روش کو بدل دے. بہرحال مسیحؑ اور ان کی والدہ مریم کی کیفیت پوری انسان تاریخ میں بے نظیر ہے نہ اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ اس 

کے بعد دیکھا گیا ہے اور شاید لفظ "آیت" "کائرہ" کی صورت میں کہ جو عظمت کی دلیل ہے ، اسی معنی کی طرف اشارہ ہے۔
۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1     تفسیر کبیر فخررازی  اور تفسیر فی ظلال زیر بحث آیہ سے ذیل میں -
  ؎2    سورۂ مریم 20-