2- "روحنا" سے مراد
وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ ۹۱
اور اس خاتون کو یاد کرو جس نے اپنی شرم کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور اسے اور اس کے فرزند کو تمام عالمین کے لئے اپنی نشانی قرار دے دیا.
2- "روحنا" سے مراد :
جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں ، ایک باعظمت اور بلند حوصلہ روح کی طرف اشارہ ہے اور اصطلاح میں اس قسم کی اضافت " اضافت تشریفیہ کہلاتی ہے ، کہ ہم کسی چیز کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے اس کی اضافت خدا کی طرف کردیتے ہیں، مثلًا : "بیت اللہ" (خدا کا گھر) اور " شهراللہ" (خدا کا مہینہ)۔