سورہ انبیاء / آیه 89 -90
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ۸۹فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ ۹۰
اور زکریا علیھ السّلام کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ دینا کہ تو تمام وارثوں سے بہتر وارث ہے. تو ہم نے ان کی دعا کو بھی قبول کرلیا اور انہیں یحیٰی علیھ السّلام جیسا فرزند عطا کردیا اور ان کی زوجہ کو صالحہ بنادیا کہ یہ تمام وہ تھے جو نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے تھے اور رغبت اور خوف کے ہر عالم میں ہم ہی کو پکارنے والے تھے اور ہماری بارگاہ میں گڑ گڑا کر الِتجا کرنے والے بندے تھے.
(89) وَزَكَرِيَّـآ اِذْ نَادٰى رَبَّهٝ رَبِّ لَا تَذَرْنِىْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْـرُ الْوَارِثِيْنَ
(90) فَاسْتَجَبْنَا لَـهٝ وَوَهَبْنَا لَـهٝ يَحْيٰى وَاَصْلَحْنَا لَـهٝ زَوْجَهٝ ۚ اِنَّـهُـمْ كَانُـوْا يُسَارِعُوْنَ فِى الْخَيْـرَاتِ وَيَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا ۖ وَكَانُـوْا لَنَا خَاشِعِيْنَ
ترجمہ
(89) اور زکریا (کویادکرو) کہ جب اس نے اپنے رب کو پکارا (اور عرض کیا) ۔ اے میرے پروردگار! مجھے اکیلا : نہ چھوڑ (اور مجھے ایک آبرومند بیٹا عطا فرما) اور
بہترین وارث توتو ہی ہے۔
(90) ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اسے یحیٰی سا بیٹا عطا کیا اور ہم نے اس کے لیے اس کی بیوی میں صلاحیت پیدا کردی کیونکہ وہ لوگ نیکیوں میں جلدی کرتے تھے
اور (رحمت کے)شوق اور (عذاب کے) خوف سے ساتھ ہمیں پکارتے تهے اور وہ (ادب اورمسئولیت کے احساس سے) ہمارے حضور گڑ گڑایا کرتے تھے۔