سورہ انبیاء / آیه 87 -88
وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ۸۷فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ ۸۸
اور یونس علیھ السّلامکو یاد کرو کہ جب وہ غصّہ میں آکر چلے اور یہ خیال کیا کہ ہم ان پر روزی تنگ نہ کریں گے اور پھر تاریکیوں میں جاکر آواز دی کہ پروردگار تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو پاک و بے نیاز ہے اور میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والوں میں سے تھا. تو ہم نے ان کی دعا کو قبول کرلیا اور انہیں غم سے نجات دلادی کہ ہم اسی طرح صاحبان هایمان کو نجات دلاتے رہتے ہیں.
(87) وَذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُـمَاتِ اَنْ لَّآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَۖ اِنِّـىْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
(88) فَاسْتَجَبْنَا لَـهٝ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذٰلِكَ نُنْجِى الْمُؤْمِنِيْنَ
ترجمہ
(87) اور ذوالنون (یونس کو بھی یاد کرو) کہ جب وہ غصے میں آکر (اپنی قوم کے درمیان سے) چلاگیا اور اس کا خیال تھا کہ ہم اس پر کوئی گرفت نہیں کریں گے۔ (لیکن جب وہ مگرمچھ
کے منہ میں چلاگیا) تو وہ اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں پکارا : خداوندا ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک و منزہ ہے، میں ہی قصوروار تھا۔
(88) ہم نے اس کی دعا کو قبول کرلیا اور اسے رنج سے نجات بخشی اور ہم مومنین کو اسی طرح سے نجات عطا کرتے ہیں۔