Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ادریسؑ اور ذا الکفلؑ

										
																									
								

Ayat No : 85-86

: الانبياء

وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ كُلٌّ مِنَ الصَّابِرِينَ ۸۵وَأَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُمْ مِنَ الصَّالِحِينَ ۸۶

Translation

اور اسماعیل علیھ السّلام و ادریس علیھ السّلام و ذوالکفل علیھ السّلام کو یاد کرو کہ یہ سب صبر کرنے والوں میں سے تھے. اور سب کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کرلیا تھا اور یقینا یہ سب ہمارے نیک کردار بندوں میں سے تھے.

Tafseer

									  ادریسؑ اور ذا الکفلؑ :
 ادریس خدا کے بزرگ پیغمبر تھے ۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں کہ بہت سے مفسرین کے مطابق وہ حضرت نوحؑ کے والد کے وادا تھے۔ ان کا نام تورات میں اخنوخ اور 

عربی میں "ادریس" ہے کہ جسے بعض "درس" کے مادہ سے ماخوذ سمجھتے ہیں کیونکہ وہ پہلے شخص تھے کہ جنہوں نے قلم کے ساتھ لکھنا شروع کیا ۔ وہ مقام نبوت کے علاوہ علم نجوم اور علم 

ہیت پر بھی دسترس رکھتے تھے اور ہیں کہ وہ پہلے شخص ہیں کہ جنہوں نے لباس سینے کا طریقہ انسانوں کو سکھایا تھا۔
 باقی رہے ذوالکفلؑ ، تو مشہور یہ ہے کہ وہ انبیاء میں سے تھے۔ ؎1 اگر بعض کا نظریہ ، یہ ہے کہ وہ ایک صالح اور نیک انسان تھے۔ قرآن کی آیات کا ظاہری مفہوم بھی یہی ہے 

کہ وہ نبی تھے کیونکہ انہیں بزرگ انبیاء کے ساتھ شمار کیاگیا ہے اور زیادہ تر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وه انبیا بنی اسرائیل میں سے تھے۔ ؎2
 اس نام کے ساتھ ان کو موسوم کرنے کی علت کے بارے میں متعدد احتمالات پیش کیے گئے ہیں البتہ اس بات کی طرف توجہ رہے کہ "کفل" (بروزن "فکر") حق کے معنی میں بھی ہے، 

اور کفالت کے معنی میں بھی آیا ہے ـــــ بعض تو یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بکثرت عبادات کیں اور اعمال انجام دیئے اس پر اللہ نے اپنی رحمت اور ثواب کا وافرحصہ ، انہیں مرحمت فرمایا تھا لہذا وہ 

ذوالکفل کے نام ہوگیا۔ 
 بعض نے کہا ہے کہ چونکہ انہوں نے یہ عہد کیا ہوا تھا کہ وہ راتیں عبادت میں کھڑے سے ہوکر گزاریں گے اور دن میں روزہ رکھا کریں گے اور فیصلہ کرتے وقت ہرگز غصے 

میں نہ آئیں گے اور انہوں نے آخرتک اپنے اس عہد کو پورا کیا لہذا ذوالکفل نام ہوگیا۔
 بعض یہ نظر سے بھی رکھتے ہیں کہ ذوالكفل حضرت الیاسؑ کا لقب ہے، جیسا کہ اسرائیلؑ حضرت یعقوبؑ کے لقب ہے ، مسیح حضرت عیسٰی کا لقب ہےاور ذا النون حضرت یونسؑ کا 

لقب ہے۔ ؎3
۔-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1   تفسیر کبیر فخررازی زیر بحث آیہ کے ذیل میں -
  ؎2   تفسیر فی ظلال ، جلد 5 ص 556-
  ؎3    تفسیر فخر رازی زیر بحث آیہ کے ذیل میں اور تاریخ کامل میں بھی یہی لکھا ہے کہ ذوالکفل حضرت ایوبؑ کے ایک بیٹے تھے اور ان کا اصلی نام "بشر"تھا اور وہ شام میں رہتے تھے۔ کامل 

ابن اثیر ج 1 ص 136-