Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 78 - 80

										
																									
								

Ayat No : 78-80

: الانبياء

وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ ۷۸فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ۚ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَاعِلِينَ ۷۹وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِنْ بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنْتُمْ شَاكِرُونَ ۸۰

Translation

اور داؤد علیھ السّلاماور سلیمان علیھ السّلام کو یاد کرو جب وہ دونوں ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جب کھیت میں قوم کی بکریاں گھصَ گئی تھیں اور ہم ان کے فیصلہ کو دیکھ رہے تھے. پھر ہم نے سلیمان علیھ السّلام کو صحیح فیصلہ سمجھا دیا اور ہم نے سب کو قوت فیصلہ اور علم عطا کیا تھا اور داؤد علیھ السّلام کے ساتھ پہاڑوں کو لَسّخر کردیا تھا کہ وہ تسبیح پروردگار کریں اور طیور کو بھی لَسّخر کردیا تھا اور ہم ایسے کام کرتے رہتے ہیں. اور ہم نے انہیں زرہ بنانے کی صنعت تعلیم دے دی تاکہ وہ تم کو جنگ کے خطرات سے محفوظ رکھ سکے تو کیا تم ہمارے شکر گزار بندے بنو گے.

Tafseer

									(78) وَدَاوُوْدَ وَسُلَيْمَانَ اِذْ يَحْكُمَانِ فِى الْحَرْثِ اِذْ نَفَشَتْ فِيْهِ غَنَـمُ الْقَوْمِۚ وَكُنَّا لِحُكْمِهِـمْ شَاهِدِيْنَ 
(79) فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ۚ وَكُلًّا اٰتَيْنَا حُكْمًا وَّعِلْمًا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُوْدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْـرَ ۚ وَكُنَّا فَاعِلِيْنَ 
(80) وَعَلَّمْنَاهُ صَنْـعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْ بَاْسِكُمْ ۖ فَهَلْ اَنْتُـمْ شَاكِرُوْنَ 

  ترجمہ

(78) اور داؤد و سلیمان (کو یاد کرو) کہ جس وقت وہ ایک کھیت کے بارے میں ـــــ کہ جس کو ایک قوم کی بھیڑیں رات کو چرگئی تھیں (اور اسے خراب کردیا تھا) ــــ فیصلہ کررہے تھے
 اور ان کے فیصلے کے گواہ تھے۔
(79) ہم نے اس کا (صحیح فیصلہ) سلیمان کو سمجھا دیا تھا اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کو فیصلہ کی (لیاقت اور) آگاہی دی تھی اور ہم نے داؤد کے لیے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کردیا
 تھا کہ وہ اس کے ساتھ (خدا کی) تسیبح کرتے تھے اور ہم یہ کام کرنے پر قادر ہیں۔ 
(80) اور ہم نے اسے زرہ بنانے کی تعلیم دی ، تاکہ وہ تمہیں ، تمهاری جنگوں میں محفوظ رکھے۔ کیا (تم خدا کی ان نعمتوں کا) شکر ادا کرتے ہو؟