سورہ انبیاء / آیه 68 - 70
قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَاعِلِينَ ۶۸قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ۶۹وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ ۷۰
ان لوگوں نے کہا کہ ابراہیم کو آگ میں جلادو اور اگر کچھ کرنا چاہتے ہو تو اس طرح اپنے خداؤں کی مدد کرو. تو ہم نے بھی حکم دیا کہ اے آگ ابراہیم علیھ السّلامکے لئے سرد ہوجا اور سلامتی کاسامان بن جا. اور ان لوگوں نے ایک مکر کا ارادہ کیا تھا تو ہم نے بھی انہیں خسارہ والا اور ناکام قرار دے دیا.
(68) قَالُوْا حَرِّقُوْهُ وَانْصُرُوٓا اٰلِـهَتَكُمْ اِنْ كُنْتُـمْ فَاعِلِيْنَ
(69) قُلْنَا يَا نَارُ كُوْنِىْ بَـرْدًا وَّسَلَامًا عَلٰٓى اِبْـرَاهِيْـمَ
(70) وَاَرَادُوْا بِهٖ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُـمُ الْاَخْسَرِيْنَ
ترجمہ
(68) انہوں نے کہا : اسے جلا دو اور اپنی خداؤں کی مدد کرو ، اگر کچھ کرسکتے ہو۔
(69) (آخر کار اسے آگ میں پھینک دیا لیکن ہم نے) کہا : اے آگ ! ابراہیم پر سلامتی کے ساتھ ٹھنڈی ہوجا ۔
(70) وہ چاہتے تھے کہ اس منصوبے سے ابراہیم کو نابود کر دیں لیکن ہم نے انہیں سب سے زیادہ خسارے میں ڈالادیا۔