Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 59 - 67 

										
																									
								

Ayat No : 59-67

: الانبياء

قَالُوا مَنْ فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ ۵۹قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ ۶۰قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ ۶۱قَالُوا أَأَنْتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ ۶۲قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ ۶۳فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنْتُمُ الظَّالِمُونَ ۶۴ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنْطِقُونَ ۶۵قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ ۶۶أُفٍّ لَكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۶۷

Translation

ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ برتاؤ کس نے کیا ہے وہ یقینا ظالمین میں سے ہے. لوگوں نے بتایا کہ ایک جو ان ہے جوان کا ذکر کیا کرتا ہے اور اسے ابراہیم کہا جاتا ہے. ان لوگوں نے کہا کہ اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ شاید لوگ گواہی دے سکیں. پھر ان لوگوں نے ابراہیم علیھ السّلام سے کہا کہ کیا تم نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ برتاؤ کیا ہے. ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ یہ ان کے بڑے نے کیا ہے تم ان سے دریافت کرکے دیکھو اگر یہ بول سکیں. اس پر ان لوگوں نے اپنے دلوں کی طرف رجوع کیا اور آپس میں کہنے لگے کہ یقینا تم ہی لوگ ظالم ہو. اس کے بعد ان کے سر شرم سے جھکا دئیے گئے اور کہنے لگے ابراہیم تمہیں تو معلوم ہے کہ یہ بولنے والے نہیں ہیں. ابراہیم نے کہا کہ پھر تم خدا کو چھوڑ کر ایسے خداؤں کی عبادت کیوں کرتے ہو جو نہ کوئی فائدہ پہنچاسکتے ہیں اور نہ نقصان. حیف ہے تمہارے اوپر اور تمہارے ان خداؤں پر جنہیں تم نے خدائے برحق کو چھوڑ کر اختیار کیا ہے کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ہو.

Tafseer

									(59) قَالُوْا مَنْ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِـهَتِنَـآ اِنَّهٝ لَمِنَ الظَّالِمِيْنَ 
(60) قَالُوْا سَـمِعْنَا فَـتًى يَّذْكُرُهُـمْ يُقَالُ لَـهٝٓ اِبْـرَاهِيْـمُ 
(61) قَالُوْا فَاْتُـوْا بِهٖ عَلٰٓى اَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّـهُـمْ يَشْهَدُوْنَ 
(62) قَالُـوٓا ءَاَنْتَ فَعَلْتَ هٰذَا بِاٰلِـهَتِنَا يَآ اِبْـرَاهِيْـمُ 
(63) قَالَ بَلْ فَعَلَـهٝ كَبِيْـرُهُـمْ هٰذَا فَاسْاَلُوْهُـمْ اِنْ كَانُـوْا يَنْطِقُوْنَ 
(64) فَرَجَعُـوٓا اِلٰٓى اَنْفُسِهِـمْ فَقَالُـوٓا اِنَّكُمْ اَنْتُـمُ الظَّالِمُوْنَ 
(65) ثُـمَّ نُكِسُوْا عَلٰى رُءُوْسِهِـمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰٓؤُلَآءِ يَنْطِقُوْنَ 
(66) قَالَ اَفَـتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ شَيْئًا وَّلَا يَضُرُّكُمْ 
(67) اُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ ۖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 

  ترجمہ

(59) انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے۔ وہ قطعی طور ظالم وستمگر ہے (اور اسے سزا ملنی چاہیئے)۔
(60) (کچھ نے) کہا : ہم نے ایسا جوان کو سنا ہے کہ جو بتوں کی (مخالفت) کی بات کرتا تھا ۔ اس کا نام ابراہیم ہے ۔
(61) (بعض نے) کہا : اسے لوگوں کے سامنے پیش کرو تاکہ وہ گواہی دیں۔
(62) (جب انہوں نے ابراہیم کو حاضر کیا تو) اس سے کہا : اے ابراہیم کیا تونے ہمارے معبودوں کے ساتھ سلوک کیا ہے؟ 
(63) تو اس نے کہا کہ کام ان کے بڑے نے کیا ہوگا۔ انہی سے پوچھ لو اگر یہ بات کرتے ہوں. 
(64) وہ اپنے ضمیر کی طرف لوٹے (اور اپنے آپ سے) کہنے لگے کہ حق بات یہ ہے کہ تم خود ہی ظالم ہو۔
(65) اس کے بعد انہوں نے اپنا رخ موڑ لیا (اور اپنے ضمیر کی آواز کو بالکل بھلا دیا اور کہنے تھے) تو تو جانتاہے کہ یہ بات نہیں کرسکتے۔
(66) (ابراھیم) کہا :  کیا تم خدا کو چھوڑ کر اس کی پرستش کرتے ہو کہ جو نہ تو تمہیں کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نقصان (کہ جو تمہیں ان سے نفع کی کوئی امید ہو
 یا کسی نقصان کا خوف ہو) ۔ 
(67) تف ہے تم پر بھی اور اس پربھی جسے خدا کو چھوڑ کر پوجتے ہو : کیا تم سوچتے نہیں ہو (اورکیا تمہارے پاس عقل نہیں ہے)۔