Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 51 - 58 

										
																									
								

Ayat No : 51-58

: الانبياء

وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ ۵۱إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنْتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ ۵۲قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ ۵۳قَالَ لَقَدْ كُنْتُمْ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۵۴قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنْتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ ۵۵قَالَ بَلْ رَبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا عَلَىٰ ذَٰلِكُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ ۵۶وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُمْ بَعْدَ أَنْ تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ ۵۷فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ ۵۸

Translation

اور ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکو اس سے پہلے ہی عقل سلیم عطا کردی تھی اور ہم ان کی حالت سے باخبر تھے. جب انہوں نے اپنے مربی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے گرد تم حلقہ باندھے ہوئے ہو. ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو بھی ان ہی کی عبادت کرتے ہوئے دیکھا ہے. ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ یقینا تم اور تمہارے باپ دادا سب کھلی ہوئی گمراہی میں ہو. ان لوگوں نے کہا کہ آپ کوئی حق بات لے کر آئے ہیں یا خالی کھیل تماشہ ہی کرنے والے ہیں. ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ تمہارا واقعی رب وہی ہے جو آسمان و زمین کا رب ہے اور اسی نے ان سب کو پیدا کیا ہے اور میں اسی بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں. اور خدا کی قسم میں تمہارے بتوں کے بارے میں تمہارے چلے جانے کے بعد کوئی تدبیر ضرور کروں گا. پھر ابراہیم علیھ السّلامنے ان کے بڑے کے علاوہ سب کو حُور چوِر کردیا کہ شاید یہ لوگ پلٹ کر اس کے پاس آئیں.

Tafseer

									(51) وَلَقَدْ اٰتَيْنَـآ اِبْـرَاهِيْـمَ رُشْدَهٝ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهٖ عَالِمِيْنَ 
(52) اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيْلُ الَّتِىٓ اَنْتُـمْ لَـهَا عَاكِفُوْنَ 
(53) قَالُوْا وَجَدْنَـآ اٰبَآءَنَا لَـهَا عَابِدِيْنَ 
(54) قَالَ لَقَدْ كُنْتُـمْ اَنْتُـمْ وَاٰبَـآؤُكُمْ فِىْ ضَلَالٍ مُّبِيْنٍ 
(55) قَالُـوٓا اَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللَّاعِبِيْنَ 
(56) قَالَ بَلْ رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ الَّـذِىْ فَطَرَهُنَّۖ وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكُمْ مِّنَ الشَّاهِدِيْنَ 
(57) وَتَاللّهِ لَاَكِيْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ بَعْدَ اَنْ تُـوَلُّوْا مُدْبِـرِيْنَ 
(58) فَجَعَلَـهُـمْ جُذَاذًا اِلَّا كَبِيْـرًا لَّـهُـمْ لَعَلَّهُـمْ اِلَيْهِ يَرْجِعُوْنَ 

  ترجمہ

(51) ہم نے ابراہیم کو پہلے سے ہی رشد وایت (کا زریعہ) دے دیا تھا اور ہم اس (کی اہلیت) سے آگاہ تھے۔
(52) جس وقت اس نے اپنے باپ (چچا آزر) اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ بے روح اور مجسمے کہ جن کی تم ہمیشہ پرستش کرتے رہتے ہو، کیا ہیں ؟
(53) (انھوں نے) کہا کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو دیکھا ہے کہ وہ ان کی عبادت کرتے ہیں۔
(54) (ابراہیم نے) کہا کہ یقینًا تم بھی اور تمہارے آباؤ اجداد بھی کھلی گمراہی میں پڑے رہے ہو۔
(55) (انہوں نے) کہا کہ کیا تو حق بات لے کر ہمارے پاس آیا ہے ، یا مذاق کر رہا ہے؟
(56) (ابراہیم نے) کہا (میں تو کامل طور پر حق لےکرآیا ہوں کہ) تمہارا پروردگار تو وہی آسمانوں اور زمین کا پروردگارہے کہ جس نے ان کو پیدا کیا ہے اور میں بھی اس بات کا گواہ ہوں۔
(57) خدا کی قسم میں تمھارے جانے کے بعد تمھاری غیبت میں تمہارے بتوں کی نابودی کا منصوبہ بناوں گا۔ 
(58) آخر کار (ایک مناسب موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے) ان کے بڑے بت کے سوا ان سب کو ٹکڑے ٹکڑےکر دیا تاکہ وہ اس کے پاس آئیں (اور وہ بڑا بت ان سے حقیقت بیان کرے).
 ابراہیم بتوں کی نابودی کام وہ بتاتے ہیں ۔