سورہ انبیاء / آیه 48 - 50
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ ۴۸الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَهُمْ مِنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ ۴۹وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُبَارَكٌ أَنْزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنْتُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ ۵۰
اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام اور ہارون علیھ السّلام کو حق و باطل میں فرق کرنے والی وہ کتاب عطا کی ہے جو ہدایت کی روشنی اور ان صاحبانِ تقویٰ کے لئے یاد الٰہی کا ذریعہ ہے. جو ازغیب اپنے پروردگار سے ڈرنے والے ہیں اور قیامت کے خوف سے لرزاں ہیں. اور یہ قرآن ایک مبارک ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے تو کیا تم لوگ اس کا بھی انکار کرنے والے ہو.
(48) وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسٰى وَهَارُوْنَ الْفُرْقَانَ وَضِيَـآءً وَّذِكْرًا لِّلْمُتَّقِيْنَ
(49) اَلَّـذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّـهُـمْ بِالْغَيْبِ وَهُـمْ مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُوْنَ
(50) وَهٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ اَنْزَلْنَاهُ ۚ اَفَاَنْتُـمْ لَـهٝ مُنْكِـرُوْنَ
ترجمہ
(48) ہم نے موسٰی و ہارون کو فرقان ( حق کو باطل سے جدا کرنے کا وسیلہ)نور اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت کا ذریعہ عطا فرمایا۔
(49) وہی (پرہیز گار) کہ جو اپنے پروردگار سے غیب میں ڈرتے ہیں اور قیامت کا خوف رکھتے ہیں ۔
(50) اور یہ قرآن ایک مبارک ذکر ہے ، جسے ہم نے (تم پر) نازل کیا ہے۔ تو کیا تم اس کا انکار کرتے ہو ؟