Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 19 - 25 

										
																									
								

Ayat No : 19-25

: الانبياء

وَلَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِنْدَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ ۱۹يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ ۲۰أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنْشِرُونَ ۲۱لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ ۲۲لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ ۲۳أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً ۖ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۖ هَٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَعِيَ وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِي ۗ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ ۖ فَهُمْ مُعْرِضُونَ ۲۴وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ ۲۵

Translation

اور اسی خدا کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور جو افراد اس کی بارگاہ میں ہیں وہ نہ اس کی عبادت سے اکڑ کر انکار کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں. دن رات اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور سستی کا بھی شکار نہیں ہوتے ہیں. کیا ان لوگوں نے زمین میں ایسے خدا بنا لئے ہیں جو ان کو زندہ کرنے والے ہیں. یاد رکھو اگر زمین و آسمان میں اللہ کے علاوہ اور خدا بھی ہوتے تو زمین و آسمان دونوں برباد ہوجاتے عرش کا مالک پروردگار ان کے بیانات سے بالکل پاک و پاکیزہ ہے. اس سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے. کیا ان لوگوں نے اس کے علاوہ اور خدا بنالئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ذرا اپنی دلیل تو لاؤ-یہ میرے ساتھ والوں کا ذکر اور مجھ سے پہلے والوں کا ذکر سب موجود ہے لیکن ان کی اکثریت حق سے ناواقف ہے اور اسی لئے کنارہ کشی کررہی ہے. اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کی طرف یہی وحی کرتے رہے کہ میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا سب لوگ میری ہی عبادت کرو.

Tafseer

									(19) وَلَـهٝ مَنْ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ وَمَنْ عِنْدَهٝ لَا يَسْتَكْبِـرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسْتَحْسِرُوْنَ 
(20) يُسَبِّحُوْنَ اللَّيْلَ وَالنَّـهَارَ لَا يَفْتُـرُوْنَ 
(21) اَمِ اتَّخَذُوٓا اٰلِـهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُـمْ يُنْشِرُوْنَ 
(22) لَوْ كَانَ فِيْـهِمَآ اٰلِـهَةٌ اِلَّا اللّـٰهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللّـٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ 
(23) لَا يُسْاَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُـمْ يُسْاَلُوْنَ 
(24) اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اٰلِـهَةً ۖ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ ۖ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِىَ وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِىْ ۗ بَلْ اَكْثَرُهُـمْ لَا يَعْلَمُوْنَ الْحَقَّ ۖ فَهُـمْ مُّعْرِضُوْنَ 
(25) وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُـوْحِىٓ اِلَيْهِ اَنَّهٝ لَآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ 

  ترجمہ

(19) جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور جو اس کے پاس ہیں وہ کبھی اس کی عبادت پرگھمنڈ نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں۔
(20) رات دن تسبیح میں لگے رہتے ہیں اور کمزروی اور کاہلی نہیں دکھاتے۔
(21) کیا انہوں نے ایسے زمینی خدا بنالیے ہیں کہ جو پیدا کرکے انہیں پھیلاتے ہوں ۔
(22) اگر آسمان و زمین میں خدا کے سوا اور کئی خدا ہوتے ، تو ان دونوں کا نظام بگڑ جاتا۔ (اور دنیا کا نظام درہم برہم ہوجاتا)۔ یہ لوگ جو تو صیفات بیان کر رہے ہیں ، عرش کا پروردگار
 اللہ ان تمام باتوں سے منزہ اور پاک ہے۔
(23) کوئی شخص اس کے کام پر اعتراض نہیں کرسکتا جبکہ ان کے کاموں پر اعتراض ہو سکتا ہے۔
(24) کیا انہوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود اختیار کر لیے ہیں ۔ تم کہہ دو کہ اپنی دلیل لاؤ ، یہ تو میری اور ان (پغیمبروں) کی بات ہے کہ جو مجھ سے پہلے تھے لیکن ان میں سے
 اکثر حق نہیں سمجھتے اسی وجہ سے وہ اس سے روگردان ہو جاتے ہیں۔
(25) ہم نے تجھ سے پہلے کوئی بھی پیغمبر ایسا نہیں بھیجا جس کی طرف ہم نے یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں ہےلہذا میری ہی عبادت کرو۔