سورہ انبیاء / آیه 11 - 15
وَكَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ ۱۱فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا يَرْكُضُونَ ۱۲لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ ۱۳قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ ۱۴فَمَا زَالَتْ تِلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ ۱۵
اور ہم نے کتنی ہی ظالم بستیوں کو تباہ کردیا اور ان کے بعد ان کی جگہ پر دوسری قوموں کو ایجاد کردیا. پھر جب ان لوگوں نے عذاب کی آہٹ محسوس کی تو اسے دیکھ کر بھاگنا شروع کردیا. ہم نے کہا کہ اب بھاگو نہیں اور اپنے گھروں کی طرف اور اپنے سامان عیش و عشرت کی طرف پلٹ کر جاؤ کہ تم سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی. ان لوگوں نے کہا کہ ہائے افسوس ہم واقعا ظالم تھے. اور یہ کہہ کر فریاد کرتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انہیں کٹی ہوئی کھیتی کی طرح بنا کر ان کے سارے جوش کو ٹھنڈا کردیا.
(11) وَكَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّّاَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ
(12) فَلَمَّآ اَحَسُّوْا بَاْسَنَـآ اِذَا هُـمْ مِّنْـهَا يَرْكُضُوْنَ
(13) لَا تَـرْكُضُوْا وَارْجِعُـوٓا اِلٰى مَآ اُتْرِفْتُـمْ فِيْهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْاَلُوْنَ
(14) قَالُوْا يَا وَيْلَنَـآ اِنَّا كُنَّا ظَالِمِيْنَ
(15) فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوَاهُـمْ حَتّـٰى جَعَلْنَاهُـمْ حَصِيْدًا خَامِدِيْنَ
ترجمہ
(11) ہم نے کتنی ہی ایسی ہستیوں کو کہ جو ظالم تھیں درہم برہم کردیا اور ان کے بعد ہم ایک اور ان کے بعد ہم ایک دوسری قوم کو لے آئے ۔
(12) انہوں نے جس وقت ہمارے عذاب کو محسوس کیا توانھوں نے اچانک راہ فرار اختیارکی۔
(13) فرار نہ کرو اور اپنی ناز و نعمت سے پر زندگی کی طرف لوٹ آو اور اپنے خوبصورت گھروں میں (آجاؤ) تاکہ سائل آئیں اور تم سے سوال کریں۔ (اور تم ان کو محروم کرکے پلٹا دو )
(14) انہوں نے کہا کہ ہائے افسوس ہم پرکہ ہم ظالم وستمگر تھے۔
(15) وہ اسی طرح سے اپنی ان باتوں کو دہرا رہے تھے، یہاں ہے تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کاٹ کر خاموش کر دیا۔