Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 6 - 10 

										
																									
								

Ayat No : 6-10

: الانبياء

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ ۶وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ ۖ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ۷وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ ۸ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنْجَيْنَاهُمْ وَمَنْ نَشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ ۹لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۱۰

Translation

ان سے پہلے ہم نے جن بستیوں کو سرکشی کی بنا پر تباہ کر ڈالا وہ تو ایمان لائے نہیں یہ کیا ایمان لائیں گے. اور ہم نے آپ سے پہلے بھی جن رسولوں علیھ السّلامکو بھیجا ہے وہ سب مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے-تو تم لوگ اگر نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرلو. اور ہم نے ان لوگوں کے لئے بھی کوئی ایسا جسم نہیں بنایا تھا جو کھانا نہ کھاتا ہو اور وہ بھی ہمیشہ رہنے والے نہیں تھے. پھر ہم نے ان کے وعدہ کو سچ کر دکھایا اور انہیں اور ان کے ساتھ جن کو چاہا بچالیا اور زیادتی کرنے والوں کو تباہ و برباد کردیا. بیشک ہم نے تمہاری طرف وہ کتاب نازل کی ہے جس میں خود تمہارا بھی ذکر ہے تو کیا تم اتنی بھی عقل نہیں رکھتے ہو.

Tafseer

									(6) مَآ اٰمَنَتْ قَبْلَـهُـمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنَاهَا ۖ اَفَهُـمْ يُؤْمِنُـوْنَ 
(7) وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِىٓ اِلَيْـهِـمْ ۖ فَاسْاَلُـوٓا اَهْلَ الـذِّكْرِ اِنْ كُنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ 
(8) وَمَا جَعَلْنَاهُـمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُـوْا خَالِـدِيْنَ 
(9) ثُـمَّ صَدَقْنَاهُـمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَيْنَاهُـمْ وَمَنْ نَّشَآءُ وَاَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِيْنَ 
(10) لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيْهِ ذِكْرُكُمْ ۖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 

  ترجمہ

(6)  تمام آبادیاں کہ جنہیں ہم نے ان سے پہلے بلاک کیا (انہوں نے بھی طرح طرح کے معجزات کا تقاضا کیا تھا اور ان کے مطالبات کے مطابق معجزات دکھا دیئے گئے
 تھے لیکن) وہ ہرگز ایمان لائے ۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے ؟ 
(7) ہم نے تجھ سے پہلے (بھی) مرد ہی بھیجے کہ جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے ۔ (وہ سب کے سب انسان ہی تھےاور نوع بشر میں سے تھے) اگر تم نہیں جانتے تو
 جاننے والوں سے پوچھ لو۔
(8) ہم نے انہیں ایسے جسم نہ دیے تھے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ عمر جادواں رکھتے تھے ۔
(9) اس کے بعد جو وعدہ ہم نے ان سے کیا تھا اس کی ہم نے وفا کی انہیں اور جس جس کو ہم چاہتے تھے (ان کے دشمنوں کے چنگل سے) نجات دی اور زیادتی کرنے والے
 کو ہم نے ہلاک کردیا۔ 
(10) ہم نے تم پر ایسی کتاب نازل کی ہے کہ جن میں تمہارے لیے نصیحت (اور بیداری) کا وسیلہ موجود ہے۔ کیا تم غور و فکر نہیں کرتے۔