Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 131 - 135

										
																									
								

Ayat No : 131-135

: طه

وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ۱۳۱وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ۖ لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا ۖ نَحْنُ نَرْزُقُكَ ۗ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَىٰ ۱۳۲وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِنْ رَبِّهِ ۚ أَوَلَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ۱۳۳وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُمْ بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَىٰ ۱۳۴قُلْ كُلٌّ مُتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ أَصْحَابُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَمَنِ اهْتَدَىٰ ۱۳۵

Translation

اور خبردار ہم نے ان میں سے بعض لوگوں کو جو زندگانی دنیا کی رونق سے مالا مال کردیا ہے اس کی طرف آپ نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھیں کہ یہ ان کی آزمائش کا ذریعہ ہے اور آپ کے پروردگار کا رزق اس سے کہیں زیادہ بہتر اور پائیدار ہے. اور اپنے اہل کو نماز کا حکم دیں اور اس پر صبر کریں ہم آپ سے رزق کے طلبگار نہیں ہیں ہم تو خود ہی رزق دیتے ہیں اور عاقبت صرف صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے. اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ہیں تو کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی گواہی نہیں آئی ہے. اور اگر ہم نے رسول سے پہلے انہیں عذاب کرکے ہلاک کردیا ہوتا تو یہ کہتے پروردگار تو نے ہماری طرف رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے ہی تیری نشانیوں کا اتباع کرلیتے. آپ کہہ دیجئے کہ سب اپنے اپنے وقت کا انتظار کررہے ہیں تم بھی انتظار کرو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کون لوگ سیدھے راستہ پر چلنے والے اور ہدایت یافتہ ہیں.

Tafseer

									(131) وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٓ ٖ اَزْوَاجًا مِّنْـهُـمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا لِنَفْتِنَـهُـمْ فِيْهِ ۚ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْـرٌ وَّاَبْقٰى 
(132) وَاْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِـرْ عَلَيْـهَا ۖ لَا نَسْاَلُكَ رِزْقًا ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكَ ۗ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى 
(133) وَقَالُوْا لَوْلَا يَاْتِيْنَا بِاٰيَـةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ ۚ اَوَلَمْ تَاْتِـهِـمْ بَيِّنَةُ مَا فِى الصُّحُفِ الْاُوْلٰى 
(134) وَلَوْ اَنَّـآ اَهْلَكْنَاهُـمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِـهٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْلَآ اَرْسَلْتَ اِلَيْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِــعَ اٰيَاتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَنَخْزٰى 
(135) قُلْ كُلٌّ مُّتَـرَبِّصٌ فَـتَـرَبَّصُوْا ۖ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحَابُ الصِّرَاطِ السَّوِىِّ وَمَنِ اهْتَدٰى  

  ترجمہ

(131) وہ مادی نعمتیں جو ہم نے کفار کے مختلف گروہوں کو دے رکھی ہیں، تم ہرگز ان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا۔ یہ دنیاوی زندگی سے شگوفے ہیں اور یہ اس لیے ہیں تاکہ ہم ان کے
 ذرایعہ ان کی آزمائش کریں اور تیرے پروردگار کی روزی ہی بہتر اور زیادہ پائیدار ہے۔
(132) اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور تم بھی اس کی انجام دہی پر پابندہ رہو ۔ ہم تم سے روزی نہیں چاہتے بلکہ ہم تمہیں روزی عطا کرتے ہیں اور اچھا انجام تو تقوٰی 
 کے لیے ہے۔ 
(133) (اور انہوں نے یہ) کہا کہ پیغمبر ہمارے لیے اپنے پروردگار کا کوئی معجزه یا نشانی لے کر کیوں نہیں آتا (تم أن سے یہ کہہ دو کہ) کیا گزشتہ قوموں کی واضح خبریں کو گزشتہ
 آسمانی کتابوں میں تھیں، ان کے لیے نہیں آئیں۔
(134) اگر ہم انہیں اس  (قرآن کے نزول ) سے پہلے عذاب کے ذریعے ہلاک کر دیتے (تووہ قیامت میں) کہتے ، پروردگار! تو نے ہمارے لیے کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم ذلیل و رسوا
 ہونے سے پہلے ہی تیری آیات کی پیروی کرتے۔
(135) تم کہہ دو (ہم اور تم ) سب ہی انتظار میں ہیں (ہم تو تم پر کامیابی اور فتح کے وعدہ کی انتظار میں ہیں اورتم اور کون ہدایت یافتہ ہے۔