Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 128 - 130

										
																									
								

Ayat No : 128-130

: طه

أَفَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِأُولِي النُّهَىٰ ۱۲۸وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَأَجَلٌ مُسَمًّى ۱۲۹فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ۖ وَمِنْ آنَاءِ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَىٰ ۱۳۰

Translation

کیا انہیں اس بات نے رہنمائی نہیں دی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو ہلاک کردیا جو اپنے علاقہ میں نہایت اطمینان سے چل پھر رہے تھے بیشک اس میں صاحبان هعقل کے لئے بڑی نشانیاں ہیں. اور اگر آپ کے رب کی طرف سے بات طے نہ ہوچکی ہوتی اور وقت مقرر نہ ہوتا تو عذاب لازمی طور پر آچکا ہوتا. لہذا آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور آفتاب نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے کے بعد اپنے رب کی تسبیح کرتے رہیں اور رات کے اوقات میں اور دن کے اطراف میں بھی تسبیح پروردگار کریں کہ شاید آپ اس طرح راضی اور خوش ہوجائیں.

Tafseer

									(128) اَفَلَمْ يَـهْدِ لَـهُـمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَـهُـمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِىْ مَسَاكِنِـهِـمْ ۗ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّاُولِى النُّـهٰى 
(129) وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّى 
(130) فَاصْبِـرْ عَلٰى مَا يَقُوْلُوْنَ وَسَبِّـحْ بِحَـمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِـهَا ۖ وَمِنْ اٰنَـآىِٔ اللَّيْلِ فَسَبِّـحْ وَاَطْرَافَ النَّـهَارِ لَعَلَّكَ تَـرْضٰى 

  ترجمہ

(128) کیا ان کی ہدایت کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے بہت سے گزشتہ لوگوں کو ( کہ جنہوں نے کوئی اور فسادکیاتھا) ہلاک کردیا اور یہ ان کے (ویران شده) مکانوں میں آتے جاتے 
 ہیں ۔ ان میں صاحبان عقل کے لیے واضح دلائل ہیں۔ 
(129) اور اگر تیرے پروردگار کی سنت و تقدیر اور مقررہ زمانے کا لحاظ نہ ہوتا تو عذاب الٰہی بہت جلد انہیں دامن گیر ہوجاتا۔
(130) اس بنا پر کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس پر صبرکرو اور طلوع آفتاب سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اور اسی طرح اثناء شب میں اور دن کے اطراف میں پروردگار کی
 تسبیع اور حمد بجا لاؤ تاکہ تم خوش رہو۔