2- قیامت کے مرحلے
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا ۱۰۵فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا ۱۰۶لَا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا ۱۰۷يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا ۱۰۸يَوْمَئِذٍ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا ۱۰۹يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا ۱۱۰وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا ۱۱۱وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا ۱۱۲
اور یہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ قیامت میں ان کا کیا ہوگا تو کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار انہیں ریزہ ریزہ کرکے اڑادے گا. پھر زمین کو چٹیل میدان بنادے گا. جس میں تم کسی طرح کی کجی ناہمواری نہ دیکھو گے. اس دن سب داعی پروردگار کے پیچھے دوڑ پڑیں گے اور کسی طرح کی کجی نہ ہوگی اور ساری آوازیں رحمان کے سامنے دب جائیں گی کہ تم گھنگھناہٹ کے علاوہ کچھ نہ سنو گے. اس دن کسی کی سفارش کام نہ آئے گی سوائے ان کے جنہیں خدا نے اجازت دے دی ہو اور وہ ان کی بات سے راضی ہو. وہ سب کے سامنے اور پیچھے کے حالات سے باخبر ہے اور کسی کا علم اس کی ذات کو محیط نہیں ہے. اس دن سارے چہرے خدائے حی و قیوم کے سامنے جھکے ہوں گے اور ظلم کا بوجھ اٹھانے والا ناکام اور رسوا ہوگا. اور جو نیک اعمال کرے گا اور صاحبِ ایمان ہوگا وہ نہ ظلم سے ڈرے گا اور نہ نقصان سے.
2- قیامت کے مرحلے :
زیر بحث آیات میں حوادث کے ایک سلسلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جو دور قیات شروع ہونے سے پہلے اوراس کے بعد ظاہر ہوں گے :
1- مردے نئی زندگی کی طرف پلٹیں گے (یوم ینفخ فی الصور)۔
2- گنہگار مجتع اور محشور ہوں گے (نحشر المجرمين )۔
3- زمین کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر ادھر ادھر بکھر جائیں گے اور سطح زمین بالکل صاف ہموار ہوجائے گی (ینسفهاربی نسفًا)۔
4- سب کے سب خدا کی طرف سے پکارنے والے کے فرمان پر کان دھرے ہوئے ہوں گے۔ اور تمام آوازیں خاموش اوردھیمی ہوجائیں گی (یومئذ يتبعون الداعی ...) -
5- اس دن اذن خدا کے بغیر شفاعت موثر نہیں ہوگی (يومئذ لا تنفع الشفاعة .. .)
6- خدا اپنے بے انتہا علم کے ساتھ تمام کو حساب و کتاب کے لیے حاضر کرے گا (یعلم ما بين ايديهم)۔
7- سب کے سب اس کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کریں گے (وعنت الوجوه للحي القيوم )-
8- ظالم وستمگر مایوس ہوجائیں گے (وقد خاب من حمل ظلمًا)۔
9- اور مومن لطیف پروردگار کے امیدوار ہوں گے (ومن يعمل من الصالحات وهو مؤمن -- )۔