Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 99 - 104

										
																									
								

Ayat No : 99-104

: طه

كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَقَدْ آتَيْنَاكَ مِنْ لَدُنَّا ذِكْرًا ۹۹مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا ۱۰۰خَالِدِينَ فِيهِ ۖ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا ۱۰۱يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ ۚ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا ۱۰۲يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا عَشْرًا ۱۰۳نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا يَوْمًا ۱۰۴

Translation

اور ہم اسی طرح گزشتہ دور کے واقعات آپ سے بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی بارگاہ سے آپ کو قرآن بھی عطا کردیا ہے. جو اس سے اعراض کرے گا وہ قیامت کے دن اس انکار کا بوجھ اٹھائے گا. اور پھر اسی حال میں رہے گا اور قیامت کے دن یہ بہت بڑا بوجھ ہوگا. جس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم تمام مجرمین کو بدلے ہوئے رنگ میں اکٹھا کریں گے. یہ سب آپس میں یہ بات کررہے ہوں گے کہ ہم دنیا میں صرف دس ہی دن تو رہے ہیں. ہم ان کی باتوں کو خوب جانتے ہیں جب ان کا سب سے ہوشیار یہ کہہ رہا تھا کہ تم لوگ صرف ایک دن رہے ہو.

Tafseer

									(99) كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَقَدْ اٰتَيْنَاكَ مِنْ لَّـدُنَّا ذِكْرًا 
(100) مَّنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٝ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا 
(101) خَالِـدِيْنَ فِيْهِ ۖ وَسَآءَ لَـهُـمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِـمْلًا 
(102) يَوْمَ يُنْفَخُ فِى الصُّوْرِ ۚ وَنَحْشُـرُ الْمُجْرِمِيْنَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا 
(103) يَتَخَافَتُوْنَ بَيْنَـهُـمْ اِنْ لَّبِثْتُـمْ اِلَّا عَشْـرًا 
(104) نَّحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَقُوْلُوْنَ اِذْ يَقُوْلُ اَمْثَلُـهُـمْ طَرِيْقَةً اِنْ لَّبِثْتُـمْ اِلَّا يَوْمًا 

  ترجمہ

(99) ہم اسی طرح سے تمہارے لیے گزری ہوئی خبروں کو بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی طرف سے تھے ذکر (قرآن) عطا فرمایا۔ 
(100) جو شخص اس سے منہ پھیرلے وہ قیامت کے دن (گناہ اور جوابدہی کا) سنگین بوجھ (اپنے کندھے پر) اٹھائے گا۔ 
(101) وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے اور قیامت کے دن ان کے اٹھانے کے لیے بہت ہی برا بوجھ ہے۔
(102) وہ دن کہ جس میں صور پھونکا جائے گا اور اس دن ہم مجرمین کو نیلے بدنوں کے ساتھ جمع کریں گے۔ 
(103) وہ آپس میں آہستہ آہستہ گفتگو کر رہے ہوں گے (بعض کہیں گے) تم نے ( عالم برزخ میں) صرف دس شبانه روزقیام کیا ہے۔ 
(104) وہ جو کچھ کہیں گے ہم اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ جب کہ وہ شخص جس کی روش ان میں سے سب سے بہتر ہے کہےگا کہ تم تو صرف ایک ہی دن ٹهرے ہو۔