Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۱۔مخلص کسے کہتے ہیں ؟

										
																									
								

Ayat No : 52-53

: مريم

وَنَادَيْنَاهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا ۵۲وَوَهَبْنَا لَهُ مِنْ رَحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا ۵۳

Translation

اور ہم نے انہیں کوسِ طور کے داہنے طرف سے آواز دی اور راز و نیاز کے لئے اپنے سے قریب بلالیا. اور پھر انہیں اپنی رحمت خاص سے ان کے بھائی ہارون علیھ السّلام پیغمبر کو عطا کردیا.

Tafseer

									۱۔مخلص کسے کہتے ہیں ؟ اوپر والی آیت میں ہم نے پڑھاہے کہ خدانے موسیٰ(علیه السلام) کو اپنے ”(لام کی زبرکے ساتھ ) بندوں میں سے قراردیااور یہ مقام جیساکہ ہم نے اشارہ کیاہے ۔بہت ہی باعظمت مقام ہے ۔یہ مقام ہے کہ جہاںخداکی طرف سے انسان کے لیے لغزشوں اور انحرفات سے بچنے کاگویاہمیہ ہوجاتا ہے،ایسامقام جہاں شیطان کاکوئی اثر نہیں ،یہ مقام مسلسل نفس کے ساتھ جہاد کرنے اور لگاتار خداوندتعالی کے فرمان کی اطاعت کے بغیر حاصل نہیں ہوتا ۔
علم اخلاق کے بزرگ علماء اس مقام کو بہت اعلیٰ سمجھتے ہیں قرآن کریم کی آیات سے معلوم ہوتاہے کہ ” مخلصین “ خاص صفات اور افتخارات کے حامل ہوئے ہیں جو انشااللہ متعلقہ آیات کے ذیل میں آئیں گی ۔