Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مریم / آیه 16 - 21

										
																									
								

Ayat No : 16-17

: مريم

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا ۱۶فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ۱۷

Translation

اور پیغمبر علیھ السّلام اپنی کتاب میں مریم کا ذکر کرو کہ جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ مشرقی سمت کی طرف چلی گئیں. اور لوگوں کی طرف پردہ ڈال دیا تو ہم نے اپنی روح کو بھیجا جو ان کے سامنے ایک اچھا خاصا آدمی بن کر پیش ہوا.

Tafseer

									۱۶۔ واذکرفی الکتب مریم اذ نتبذت من اھلھا مکاناشرقیا
۱۷۔فاتخذ ت من دونھم حجابا فارسلنآالیھاروحنافتمثل اھابشراسویا
۱۸۔قالت انی اعوذ بالرحمن منک ان کنت تقیا
۱۹ ۔ قال انماانا رسولربک لاھب لک غلمازکیا
۲۰۔قالت انی یکون لی غلٰم و لم یمسسنی بشرو لم اک بغیا
۲۱۔ قال کذ ٰ قال ربک ھو علی ھین ولنجعلہ اٰیةللناس ورحمةمنا وکان امرمقضیا


ترجمہ


۱۶۔اس کتا ب (قرآن ) میں مریم کو یاد کرو ، اس وقت جبکہ وہ اپنے گھر والوں سے جداہوئی اور مشرق کی جانب (ایک مقام پر جاکر ) ٹھرگئی ۔
۱۷۔ اور اپنے اور ان کے درمیان پردہ ڈال لیا (تاکہ اس کی خلوتگا ہر لحاظ سے عبادت کے لئے ہو ) اس وقت ہم نے اپنی روح اس کی طرف بھیجی اور اوہ بے عیب و نقص انسانی شکل میں مریم کے سامنے حاضر ہوا ۔
۱۸۔ (وہ بہت ڈری اور ) اس نے اکہا : میںخدائے رحمن کی طرف تجھ سے پناہ مانگتی ہوں ،اگرتو پرہیز گار ہے ۔
۱۹۔ اس نے کہا : میں تیرے پرور دگار کا بھیجا ہواہوں (میں اس لئے آیا ہوں ) تاکہ تجھے ایک پاک و پاکیز ہ بیٹا بخشوں ۔
۲۰۔ اس نے کہا :یہ کیسے ممکن ہے کہ میرے ہاں بیٹا ہو حالانکہ اب تک مجھے کسی انسان نے چھواتک نہیں اور میں بد کار عورت بھی نہیں ہوں ۔
۲۱ ۔ اس نے کہا : بات یہی ہے کہ تیرے پروردگار نے کہا ہے کہ یہ کام میرے لئے آسان ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اسے لوگوں کے لیے نشانی قرار دیں اور وہ ہماری طرف سے ر حمت ہو اور یہ فیصلہ شدہ امر ہے (اور اس میں گفتگو کی گنجائش نہیں ہے ) ۔